08/06/2026
🚨بریکنگ نیوز🚨 اطلاعات کے مطابق، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم کو مستقبل میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان متوقع ٹرائی سیریز کے لیے سفیان مقیم کو انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان زیرِ غور ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سفیان مقیم کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے ابھی کافی وقت موجود ہے، اور اگر وہ اکتوبر تک انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو یہ پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک بڑی اور حیران کن پیش رفت ہو سکتی ہے۔🇵🇰❤🔥
کیا سفیان کو انگلینڈ کرکٹ کو جوائن کر لینا چاہیے ؟ اپنی رائے کا اظہار کمنٹ سیکشن میں دیں