05/03/2026
فائرنگ سے زخمی ہونے والے باڈی بلڈر امین اللہ صافی عرف مینو استاد ہسپتال میں انتقال کر گئے
پشاور کے علاقے حیدر کالونی میں چند روز قبل دو فریقین کے درمیان جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ میں زخمی ہونے والے نوجوان باڈی بلڈر اور استاد Amin Ullah Safi انتقال کر گئے۔
مرحوم، باڈی بلڈنگ کوچ Nadeem Safi کے چھوٹے بھائی تھے اور باڈی بلڈنگ کے میدان میں “مسٹر سرحد” کا ٹائٹل بھی حاصل کر چکے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد وہ کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ 6 مارچ 2026 بروز جمعہ صبح 11 بجے چونا بھٹی حیدر کالونی سے اٹھائی جائے گی جبکہ نماز جنازہ شونکڑی وال مسجد کے جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔
🕊️💔