24/11/2023
**صوبائی و قومی اسمبلی کے انتخاب کےلئےضلع بنوں کےعوام وخواص کامنشوروسوچ مشورہ۔ ***(1)اپنے حلقہ کے قابل اعتمادعلمائےکرام ودیندارمشران باھم ملکر قومی و صوبائی سیٹ کےلئے کسی عالم دین یاکسی متقی دیندارآدمی جوپابندشریعت ہومنتخب کرکےکھڑاکریں۔۔جوشوری کے ماتحت ہوکرکام کریگاجن سے باقاعدہ اسٹام پیپرپرمعاہدہ کیاجائے۔(2)منتخب نمائندوں کی جائیداد و سرمایہ منتخب شوری واپنےحلقہ کےسامنےپہلےرکھیں۔تاکہ بعدمیں محاسبہ آسان ہو۔(3) پر حلقہ کے40علمائےکرام اور اسی حلقہ کے40 دیندارمشران کاشوارئی نظام بنایاجائیں۔( 4) صوبائی و قومی سیٹ کےلئےمنتخب شدہ نمائندے اپنےعلاقےکےمنتخب شورائی نظام کے ماتحت شریعت کےدائرےمین رہکرکام کرینگے۔(5)ایم۔این۔اے۔وایم پی اےکافنڈ انصاف کےساتھ شوری تقسیم کریگا۔نمائندگان کااس میں دخل نہ ہوگا۔(6) نوکریاں شوری کےصوابدیدپرمستحقین میں انصاف کےساتھ تقسیم ہونکی۔ (7)کوئی انتقامی تبادلے نہ ہونگےتبادلہ کاختیارصرف شوری کےپاس ہوگا۔(8)کوئی ٹھیکہ ایم این اے۔ایم پی اےخودمتعین نہیں کریگاٹھیکون کالیں دین شوری کےصوابدیدپردیئےجائنیگےبغیرکمیشن خوری کے ۔(9)تمام محکموں میں رشوت و حرام خوری نہ منتخب نمائندےکرینگےاورنہ ہی کوئی افسرکریگابصورت دیگراسکاتبادلہ ہوگا۔(10)ازمائےہوئےپورانےایم این اے۔ایم پی اے جنھوں نےکمیشنوں ٹھیکوں میں حرام خوری سےجائیدادیں بنائی ہین۔یکسرمستردکیاجائیگا۔اورنئےدیندارچہرون کوسامنےلایاجائین۔(11)بنوں کےعوام کے چاروں صوبائی و قومی سیٹوں کےلئےخودحرکت میں اناہین۔اورہرہرحلقےکےمشران اپنےغریب نمائندوں کوکھڑاکرین۔جن کےساتھ بندوق بردارجتھےنہ ہو۔ورنہ بعدمیں انکاحساب لینا مشکل ہوگا۔۔۔اورفاسق فاجرکرحسب قانون و شریعت ووٹ دینےکاگناہ الگ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔آئین ھمت باندھیں اورمزیدکسی کےدھوکہ میں مت آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔ضلع بنوں کےخیراندیش و دوراندیش ۔۔۔عوام۔۔۔۔۔۔