MU Sports

MU Sports Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MU Sports, Sports, Peshawar.
(1)

محمد رضوان کے بابر اعظم کے کپتانی سے انکار کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان بننے کے قوی امکانات ہیں
09/06/2026

محمد رضوان کے بابر اعظم کے کپتانی سے انکار کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان بننے کے قوی امکانات ہیں

آج سے آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ون ڈے سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ آخری بار جب 2011 میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان ون...
09/06/2026

آج سے آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ون ڈے سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔ آخری بار جب 2011 میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز ہوئی تھی تو شین واٹسن نے بنگلہ دیشی بولرز پر ایسا قہر ڈھایا جو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں واٹسن نے صرف 96 گیندوں پر ناقابل شکست 185 رنز بنا ڈالے، جس میں 15 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا نے ہدف محض 26 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس دن واٹسن جس انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے، ایسا لگ رہا تھا کہ اگر آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتی تو شاید ون ڈے کرکٹ کی پہلی 300 رنز کی اننگز بھی دیکھنے کو مل جاتی۔🔥💪

🚨شاباش کمار سنگاکارا شاباش! کمار سنگاکارا نے سفیان مقیم کو زبردست مشورہ دیا🚨۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ سفیان مقیم کو انگل...
08/06/2026

🚨شاباش کمار سنگاکارا شاباش! کمار سنگاکارا نے سفیان مقیم کو زبردست مشورہ دیا🚨۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ سفیان مقیم کو انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کی کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ سفیان مقیم ایک بے پناہ صلاحیتوں کے مالک بولر ہیں اور ان کا یہ ٹیلنٹ پاکستان کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔ اگر وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے تو نہ صرف ملک کا نام روشن کریں گے، بلکہ کروڑوں پاکستانی شائقین کے دل بھی جیت لیں گے۔ اگر سفیان مقیم انگلینڈ کے لیے بہترین کارکردگی بھی دکھائیں، تو وہ خوشی اور محبت نہیں مل سکتی جو اپنے وطن کے لیے کھیلنے سے حاصل ہوتی ہے۔ اپنے ملک کا جھنڈا بلند کرنا اور اپنے لوگوں کو خوشی دینا ایک الگ ہی احساس ہے۔ مجھے پاکستان سے بے حد محبت ہے اور میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ سفیان مقیم انگلینڈ کو جوائن کریں۔ میری خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں رہیں، قومی ٹیم کا حصہ بنیں اور اپنی شاندار بولنگ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا سفیان مقیم کو پاکستان کے لیے ہی کھیلنا چاہیے؟

🚨گڈ نیوز🚨 پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی تمام شرائط منظور کر لی ہیں، دونوں کے درمیان معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور یونس خا...
08/06/2026

🚨گڈ نیوز🚨 پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی تمام شرائط منظور کر لی ہیں، دونوں کے درمیان معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور یونس خان کو اہم زمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

🚨سرفراز احمد نے جرأت اظہار حق کی اور اب وہ اس کی سزا بھگت رہے ہیں؟ کیا ٹیم سلیکشن کے دوران ان کی مخالفت اور نئے ٹیلنٹڈ ک...
07/06/2026

🚨سرفراز احمد نے جرأت اظہار حق کی اور اب وہ اس کی سزا بھگت رہے ہیں؟ کیا ٹیم سلیکشن کے دوران ان کی مخالفت اور نئے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز پی سی بی کے لیے ناقابل قبول تھی؟ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پی سی بی ایک ایسی نئی ہیڈ کوچنگ لیڈرشپ لائے گی جو مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہو اور کیا سرفراز احمد کی جگہ کسی بہتر متبادل کو تلاش کیا جائے گا؟

اگر پاکستان کو ورلڈ کپ 2027 جیتنا ہے تو اسے ایک اہم اقدام ضرور اٹھانا ہوگا۔ میرے خیال میں پاکستان کو اپنے مڈل آرڈر میں ا...
07/06/2026

اگر پاکستان کو ورلڈ کپ 2027 جیتنا ہے تو اسے ایک اہم اقدام ضرور اٹھانا ہوگا۔ میرے خیال میں پاکستان کو اپنے مڈل آرڈر میں ان تین کھلاڑیوں کو مستقل مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ یقیناً، اگر یہ تینوں مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں اور ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم، امام الحق اور فخر زمان جیسے کھلاڑی موجود ہوں تو پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ دنیا کی سب سے خطرناک لائن اپ بن سکتی ہے۔ میرے تجزیے کے مطابق، ایسی ٹیم کے سامنے کسی بھی حریف کے لیے پاکستان کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ ایک مضبوط اوپننگ، مستحکم مڈل آرڈر اور جارحانہ انداز پاکستان کو ورلڈ کپ 2027 کا قوی امیدوار بنا سکتا ہے۔

🚨شائقین کرکٹ کی رائے درکار🚨 سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سفیان مقیم مستقبل میں انگلینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیل سکت...
07/06/2026

🚨شائقین کرکٹ کی رائے درکار🚨 سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سفیان مقیم مستقبل میں انگلینڈ کی طرف سے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ میرے خیال میں پاکستان میں ٹیلنٹ کو وہ مواقع نہیں ملتے جن کے وہ حقدار ہوتے ہیں۔ اگر سفیان مقیم واقعی ایسا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ ان کے کیریئر کے لیے ایک اچھا فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ہر کھلاڑی کا مقصد اپنی صلاحیتوں کے مطابق موقع حاصل کرنا ہوتا ہے۔ آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا سفیان مقیم کو انگلینڈ کی طرف سے کھیلنا چاہیے یا پاکستان کے لیے ہی انتظار کرنا چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔ فیصلہ عوام نے کرنا ہے! 🏏🇵🇰🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿

صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنا پی سی بی کی ایک بڑی غلطی ہے، کمار سنگاکارا کا ماننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزا...
07/06/2026

صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنا پی سی بی کی ایک بڑی غلطی ہے، کمار سنگاکارا کا ماننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے کرکٹ میں کھلانے سے ان کی فطری صلاحیتوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ سنگاکارا کے مطابق، فرحان ایک ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ ہیں جو ٹی20 فارمیٹ میں بہتر نظر آتے ہیں۔

🚨سابق کوچ گیری کرسٹن کے مطابق پاکستان کرکٹ کے افق پر ایک نئی روشنی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ عاقب جا...
06/06/2026

🚨سابق کوچ گیری کرسٹن کے مطابق پاکستان کرکٹ کے افق پر ایک نئی روشنی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ عاقب جاوید کی مداخلت نے ٹیم کی وحدت کو مجروح کیا، گیری کرسٹن کا ماننا ہے کہ اگر انہیں مکمل آزادی دی جاتی تو پاکستان کی ٹیم آج دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہو چکی ہوتی، انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں دوبارہ موقع ملنے پر وہ عاقب جاوید کی مداخلت سے بالاتر ہو کر کام کرنا پسند کریں گے، گیری کرسٹن کی باتیں پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر کئی گہرے سوالات کو جنم دیتی ہیں، کیا ان خیالات سے پاکستان کرکٹ کی تقدیر بدل سکتی ہے؟

شاباش شاہد آفریدی! شاہد آفریدی کا سفیان مقیم کو زبردست مشورہ، شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم ...
06/06/2026

شاباش شاہد آفریدی! شاہد آفریدی کا سفیان مقیم کو زبردست مشورہ، شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم کو واقعی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے تو اسے یہ موقع ضرور غنیمت سمجھنا چاہیے۔ ایسے مواقع ہر کسی کو بار بار نہیں ملتے، اور ایک باصلاحیت کھلاڑی کو اپنے مستقبل کے بارے میں بہترین فیصلہ لینا چاہیے۔ سفیان مقیم ایک غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک بولر ہیں، لیکن پاکستان میں کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سفارش اور ذاتی پسند ناپسند کی وجہ سے کئی باصلاحیت کھلاڑی اپنے حق سے محروم ہو جاتے ہیں۔ سفیان مقیم کے پاس اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا ایک سنہری موقع ہے، اس لیے اسے ہر صورت یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ اگر وہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتا ہے تو یقیناً وہ اپنے کیریئر کا شاندار آغاز کرے گا اور مستقبل میں دنیا کے بہترین بولرز میں شمار ہوگا۔

Address

Peshawar

Telephone

03463391603

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MU Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category