03/10/2026
یا اللہ! 🤲🏻❤️
اپنے حبیب ﷺ کے صدقے ہماری تمام خطاؤں کو معاف فرما، ہماری ہر مشکل اور مصیبت کو آسان فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، اور ہر مسلمان کی جائز دعاؤں کو قبول فرما۔
یا اللہ! جس طرح آج مجھے اپنے مقدس گھر کی زیارت نصیب ہوئی، اسی طرح دنیا کے ہر مسلمان کو بھی بار بار کعبہ شریف کی حاضری نصیب فرما۔
جو پریشان ہیں ان کی پریشانیاں دور فرما، جو بیمار ہیں انہیں شفا عطا فرما، جو بے روزگار ہیں انہیں حلال روزگار عطا فرما، اور جو کسی مشکل میں ہیں ان کے لیے آسانی پیدا فرما۔
یا اللہ! ہم سب کی مغفرت فرما اور دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین🕋🤲🕋🤲🕋🤲🤲🤲