05/03/2026
افقِ روزگار پر نئی کرن: میرٹ کا سورج طلوع، سفارش کا اندھیرا ختم!
خیبر پختونخوا کے غیور اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے قسمت کے بند کواڑ کھلنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ حکومتِ خیبر پختونخوا نے "سول سرونٹس ریکروٹمنٹ پالیسی 2026" جاری کر کے نظامِ ملازمت میں ایک ایسی انقلابی روح پھونک دی ہے جس کی بازگشت ہر اس دہلیز تک سنائی دے گی جہاں کوئی طالبِ علم کتابوں کے چراغ جلا کر اپنے روشن مستقبل کا خواب دیکھ رہا ہے۔
اب ملازمت کا حصول "تجربے" کی بھاری زنجیروں اور "ڈویژن" کی پرانی گرد سے آزاد ہو چکا ہے۔ اب صرف آپ کی صلاحیت بولے گی اور آپ کا علم فیصلہ کرے گا۔
نئے انتخابی معیار کا سادہ شیڈول:
اکیڈمک مارکس (تعلیمی ریکارڈ): 70 نمبر
ٹیسٹ مارکس (تحریری امتحان): 20 نمبر
انٹرویو مارکس (گفتار و کردار): 10 نمبر
مجموعی نمبرات: 100
اس پالیسی نے "تجربے" کے نام پر ناانصافی کی دیواروں کو مسمار کر دیا ہے اور ڈویژن کے روایتی چکروں کو ختم کر کے شفافیت کے نئے گلاب کھلا دیے ہیں۔ یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ اب کسی غریب کا بیٹا یا بیٹی اپنی محنت اور تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر اقتدار کے ایوانوں اور انتظامی امور میں اپنا مقام بنا سکیں گے۔
سبق آموز پیغام:
"قسمت ان کا ساتھ دیتی ہے جو خود اپنی قسمت بدلنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔"
اے خیبر پختونخوا کے شاہینو! اب وقت آگیا ہے کہ اپنی اڑان کو نئی ہمت دیں۔ نظام بدل چکا ہے، اب آپ کو خود کو بدلنا ہوگا۔ یاد رکھیں کہ کامیابی کا راستہ اب سفارش کی گلیوں سے نہیں بلکہ لائبریریوں کے سکوت اور کتابوں کے ورق ورق سے گزر کر جاتا ہے
تحریر ــــــ حامد گل حامد