01/11/2022
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ و خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سید ظہیر الاسلام شاہ نےخیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول میں آج اتھلیٹکس کا باقاعدہ افتتاح شہید عبدالعظم آفریدی ہائر سیکنڈری سکول جمرود میں کیا۔
انکے ساتھ سیکریٹری جنرل خیبر پختونخوا ایتھیلٹکس ایسوسیشن انجینئر سیف الاسلام آفریدی ، خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول کے جنرل سیکرٹری شاہ جہان آفریدی کے علاوہ کھلاڑی و طلباء بھی موجود تھے۔ شاہ جہان آفریدی نے خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اعزازی شلیڈز پیش کئے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ظہر الاسلام شاہ نے کہا کہ بہت جلد جمرود میں کھلاڑیوں کے لئے اکیڈمی بنائینگے جہاں پر کھلاڑیوں کوپریکٹس کیلئے کوچ مہیا کیے جائینگے جس سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف بہتر سہولیات دینی ہونگی۔ انجنئیر سیف الاسلام آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی مستقبل میں اس طرح کے فیسٹولز کا انعقاد کریں گے اور گراس روٹ لیول پر کام کرکے بہترین ایتھلیٹس کو آگے آنے کا موقع دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولز کے علاؤہ کالجز اور یونیورسٹیز سطح پر بھی کھلاڑیوں کو معاونت فراہم کریں گے۔ خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول کے جنرل سیکریٹری جہان آفریدی نے خیبرپختونخوا کے صدر ظہیر الاسلام اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹول کے انعقاد سے اتھلیٹکس کو فروغ ملے گا اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے گے۔
آخر میں خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی کے صدر اور جنرل سیکریٹری انجینئر سیف الاسلام آفریدی نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔یادہ رہے خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول میں اتھلیٹکس کے گیارہ ایونٹ کے مقابلے ہو رہے ہیں۔
Opening Ceremony of Athletics at Khyber School Festival was held at Shaheed Abdul Azam school Jamrud, Khyber.
Syed Zaheer ul Islam Shah Secretary to Govt of KPK, for LG & RD ( President KPK Athletics Association), was Chief Guest who formally inaugurated the event, accompnied by Engr Saif ul Islam Afridi (Secretary General KPK Athletics Association), Shah Jehan Afridi Principal & Secreatry Sports Festival Khyber.
The Chief guest urges the need of facilities to the Athletes of merged districts, & he announced that an Academy will be established at Jamrud to train the Athletes byba professional Coach.
Engr Saif ul Islam Afridi said that KPK AA is commiittto promote Athletics at gross root level both at school & colleges level.
At the end medlas were distributed among the the winners.