24/08/2025
خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سولہ سالہ کالے دور کا بل آخر خاتمہ: اس سولہ سالہ دور میں ہمارے قومی ہیرو اور انٹرنیشنل کھلاڑی، فخر پاکستان اور پشاور مراد علی کو مختلف مواقع پر بین کیا گیا اور اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے کھلاڑیوں ، شعیب ریاض، سیف اللہ، مسعود ، وغیرہ کو بین کیا گیا۔ پشاور کی بیڈمنٹن کمیونٹی اس کالے دور کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ آنے والی کابینہ کھلاڑیوں کا خیال رکھے گی اور بیڈمنٹن کو صوبے اور قومی سطح پر فروغ دینے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔