Sports World News

Sports World News The Page about for those people who interseted in sports,I am promoting sports in KPK

جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرِ کرم کی گریڈ 21 میں ترقیپشاور (سپورٹس رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس سابق...
01/09/2026

جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرِ کرم کی گریڈ 21 میں ترقی
پشاور (سپورٹس رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس سابق انٹرنیشنل ایتھلیٹ بحرِ کرم کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی۔جامعہ پشاور کی طرف سے جاری آفس آرڈر کے مطابق یہ منظوری جامعہ پشاور کے سینڈیکیٹ کے 460ویں اجلاس میں دی گئی، جو 31 اگست 2026 کو منعقد ہوا۔ اس سے قبل سلیکشن بورڈ کے 7 اگست 2026 کو ہونے والے اجلاس میں بھی ان کی سفارش کی گئی تھی۔بحرِ کرم طویل عرصے سے جامعہ پشاور میں کھیلوں کے شعبے سے وابستہ ہیںجنہوں نے دنیا کے 25 ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بطور ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی کی کھیلوں کی سرگرمیوں، بین الجامعات مقابلوں اور مختلف سپورٹس ایونٹس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جامعہ پشاور کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی انہیں ڈائریکٹر سپورٹس کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز، پاکستانی دستہ شریکتاج محمد ترند نے چترالی پَکول پیش کر کے خیبرپختونخوا کی ثقافت اجاگر کردیبشکیک...
31/08/2026

ورلڈ نومیڈ گیمز کا آغاز، پاکستانی دستہ شریک

تاج محمد ترند نے چترالی پَکول پیش کر کے خیبرپختونخوا کی ثقافت اجاگر کردی

بشکیک (سپورٹس رپورٹر) کرغزستان میں چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 کا آغاز ہوگیا، عالمی مقابلوں میں پاکستان کا دستہ بھی شریک ہے۔ گیمز 31 اگست سے 6 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے چیئرمین ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن نواب فرقان خان اور ورلڈ نومیڈ گیمز کے تصور کے بانی اشکت اکیمبایف کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر تاج محمد خان ترند نے اشکت اکیمبایف کو روایتی چترالی پَکول کا تحفہ پیش کیا۔ پَکول خیبرپختونخوا کے ثقافتی ورثے اور روایتی مہمان نوازی کی علامت ہے۔

تاج محمد خان ترند نے کہا کہ ورلڈ نومیڈ گیمز روایتی کھیلوں کے فروغ کے ساتھ مختلف اقوام کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور ثقافتی روابط کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ خیبرپختونخوا کی قدیم ثقافت، روایات اور روایتی کھیلوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

گیمز میں مختلف ممالک کے کھلاڑی گھڑ سواری، روایتی کشتی، تیراندازی، زورخانہ اور دیگر روایتی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر اور زورخانہ کھیل سے وابستہ عہدیدار ارباب نصیر احمد بھی ورلڈ نومیڈ گیمز میں شریک ہیں۔

ایبٹ آباد میں خواتین بیڈمنٹن تربیتی کیمپ، کھلاڑیوں کو جدید تربیت کی فراہمیپشاور( سپورٹس رپورٹر) ایبٹ آباد میں خواتین بیڈ...
31/08/2026

ایبٹ آباد میں خواتین بیڈمنٹن تربیتی کیمپ، کھلاڑیوں کو جدید تربیت کی فراہمی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ایبٹ آباد میں خواتین بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے لیے جاری تربیتی کیمپ کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ، بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، کوچز اور مقامی معاونین کا اہم کردار رہا ہے۔ کیمپ کے منتظمین نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم کی خصوصی معاونت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تعاون سے کیمپ کے انعقاد اور کامیابی میں بھرپور مدد ملی۔
انٹرنیشنل کوچ ندیم خان نے کہا کہ وہ کیمپ میں فیمیل کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر معیاری تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس اور کھیل کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ افراد کی مشترکہ کوششوں اور کھلاڑیوں کی محنت سے ایبٹ آباد کی یہ باصلاحیت خواتین کھلاڑی مستقبل میں خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کریں گی۔
کیمپ کے منتظمین نے انٹرنیشنل کھلاڑی بشارت اقبال کی خصوصی معاونت کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد کے ریجنل سپورٹس آفیسر (RSO) سلیمان اور ایبٹ آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے تعاون کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔
منتظمین کے مطابق کیمپ کی کامیابی میں ایبٹ آباد کی فیمیل بیڈمنٹن کوچ حلیمہ شاہین کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے دن رات محنت کرتے ہوئے کیمپ کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور مختلف افراد و اداروں سے رابطے کرکے چھوٹے چھوٹے اسپانسرز کا تعاون بھی حاصل کیا۔ ان کی محنت، لگن اور جذبے نے کیمپ کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا، جس پر ان کی خدمات کو دل سے سراہا گیا۔

پہلی شمس القمر خیبرپختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ محمد فواد خان نے جیت لی پشاور (سپورٹس رپورٹر) پہلی شمس القمر خیبرپخت...
28/08/2026

پہلی شمس القمر خیبرپختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ محمد فواد خان نے جیت لی
پشاور (سپورٹس رپورٹر) پہلی شمس القمر خیبرپختونخوا جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پشاور کے قمر زمان اسکواش کمپلیکس، قیوم اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگئی۔ چیمپئن شپ کے اختتامی روز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے گئے، جن میں فہد عارف اور محمد فواد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق عالمی اسکواش چیمپئن اور لیجنڈ قمر زمان تھے، جبکہ اسکواش لیجنڈ محب اللہ خان، خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری وزیر محمد اور ٹورنامنٹ کے اسپانسر تنویر خان بھی موجود تھے۔
بوائز انڈر 17 کے فائنل میں محمد فواد خان اور انس علی سجاد کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ محمد فواد خان نے سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔ ان کی جیت کا اسکور 11-7، 8-11، 11-5، 12-10 اور 11-4 رہا۔
بوائز انڈر 15 کے فائنل میں فہد عارف نے عاطف علی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دی۔ فہد عارف نے 11-3، 11-8 اور 11-9 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔
محمد فواد خان خیبرپختونخوا جونیئر انڈر 17 کے فاتح ہونے کے ساتھ قومی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ کامیابی کے بعد فواد خان نے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا، ڈی جی اسپورٹس، وزیر کھیل اور خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں وہ دسمبر میں یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جبکہ جنوری 2027 میں انگلینڈ میں برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فواد خان نے کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے والد طاہر اقبال کی محنت اور تعاون کا بھی اہم کردار ہے، جو ان کے ساتھ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ان کے کوچ امجد بھی ان کی تربیت اور کھیل میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
چیمپئن شپ کا انعقاد چیف آرگنائزر و ڈائریکٹوریٹ کوچ منور زمان کی نگرانی میں کیا گیا، جبکہ کوچ محمد وسیم اور فزیکل کوچ خیبرپختونخوا اسکواش فضل خلیل نے بھی انتظامات اور کھلاڑیوں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر معزز شخصیات نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور کھلاڑیوں، رنرز اپ، کوچز، آفیشلز اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

نئے تعینات ہونے والے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق خان
27/08/2026

نئے تعینات ہونے والے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق خان

گورنمنٹ کالج پشاور میں سپورٹس کوٹہ پر داخلوں کے ٹرائلزکل 26 اگست سے شروع ہوں گےپشاور (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور ...
25/08/2026

گورنمنٹ کالج پشاور میں
سپورٹس کوٹہ پر داخلوں کے ٹرائلزکل 26 اگست سے شروع ہوں گے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور میں ایف اے/ایف ایس سی فرسٹ ایئر سیشن 2026-27 میں سپورٹس کوٹہ پر داخلوں کے لیے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹرائلز کا آغازآج 26 اگست سے ہوگا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹیبل ٹینس، چک بال، اسکواش اور فٹبال کے ٹرائلز 26 اگست کو ہوں گے۔ ٹیبل ٹینس،چک بال اور اسکواش کے ٹرائلز گورنمنٹ کالج پشاور جبکہ فٹبال کے ٹرائلز طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم، گورنمنٹ کالج پشاور کے قریب منعقد ہوں گے۔

27 اگست کو ایتھلیٹکس، ہاکی، کبڈی، ٹینس کے ٹرائلز قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے جبکہ بیڈمنٹن ٹرائلز ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس، یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد ہوں گے اسی طرح 28 اگست کو تھروبال، ہینڈبال، والی بال اور باسکٹ بال کے ٹرائلز ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس، یونیورسٹی آف پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔ 29 اگست کو کرکٹ کے ٹرائلزعمران خا کرکٹ سٹیڈیم کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق ٹرائلز میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے مناسب اسپورٹس کٹ پہننا لازمی ہوگا۔ امیدواروں کو میٹرک کی اصل ڈی ایم سی اور ایک فوٹو کاپی، سفید پس منظر والی پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر اور آن لائن جمع کرائے گئے سپورٹس کوٹہ درخواست فارم کا تصدیق شدہ پرنٹ ساتھ لانا ہوگا۔
کرکٹ، ٹیبل ٹینس، اسکواش، لان ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے امیدواروں کو اپنی متعلقہ کھیلوں کی کٹس، بیٹس، بالز، پیڈز، گلوز، ریکٹس، شٹل کاکس، ریکٹ اور دیگر ضروری کھیلوں کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کالج انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سپورٹس ایڈمیشن کمیٹی کو کسی کھیل کی نشست منسوخ کرنے یا کسی کھیل کو دوسرے کھیل میں منتقل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، اگر معیاری کھلاڑی دستیاب نہ ہوں۔

Abdullah Nawaz Wins Shams-ul-Qamar PSA Satellite International Squash TournamentPESHAWAR: Abdullah Nawaz won the Shams-u...
24/08/2026

Abdullah Nawaz Wins Shams-ul-Qamar PSA Satellite International Squash Tournament

PESHAWAR: Abdullah Nawaz won the Shams-ul-Qamar PSA Satellite International Squash Tournament after defeating Shamlan Gul 3-0 in the final.

The final of the inaugural Shams-ul-Qamar PSA Satellite International Squash Tournament, organized with the support of the Shams-ul-Qamar Foundation at the Qamar Zaman Squash Complex, Qayyum Stadium, Peshawar, was played between Abdullah Nawaz and Shamlan Gul. Abdullah Nawaz displayed an impressive performance to beat Shamlan Gul in straight games. The winning score was 11-9, 11-2 and 11-9.

Senior Vice President of the Khyber Pakhtunkhwa Squash Association, Ehsanullah Khan was the chief guest at the closing ceremony. Former world squash champion and squash legend Qamar Zaman,world no 2 Mohib Ullah, KP Squash Association Finance Secretary Wazir Muhammad, Olympian hockey player Rauf Khan, Asian squash champion Aamir Atlas Khan, senior coach and chief organizer Munawar Zaman, physical coach Fazal Khalil, squash coach Muhammad Wasim and others also attended the ceremony.

Speaking on the occasion, the guests congratulated Abdullah Nawaz on his victory and said that hosting international-level squash competitions in Peshawar provides young players with an excellent opportunity to showcase their talent. They appreciated the efforts of the organizers, players, coaches and officials for successfully conducting the tournament.Prizes and trophies were also distributed among the outstanding performers during the closing ceremony

پاکستان ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ساجد خان کا شاندار اعزازپشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں خ...
22/08/2026

پاکستان ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ساجد خان کا شاندار اعزاز

پشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں خیبرپختونخوا کے آف اسپنر ساجد خان نے جنوری 2020 سے اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
دستیاب اعدادوشمار کے مطابق ساجد خان نے 89 اننگز میں 230 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ ان کی بولنگ اوسط 26.2 رہی۔ انہوں نے 17 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔
فہرست میں کاشف بھٹی 205 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، خالد عثمان 174 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، نعمان علی 172 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جبکہ علی عثمان 166 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ساجد خان کی یہ کارکردگی پاکستان کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی مستقل مزاجی اور شاندار باو ¿لنگ کا واضح ثبوت ہے۔

پشاور کیمبرج اسکول سسٹم کے ہینگرز کرکٹ گراو ¿نڈ کا افتتاحپشاور (سپورٹس رپورٹر) پشاور کیمبرج اسکول سسٹم کے ہینگرز کرکٹ گر...
22/08/2026

پشاور کیمبرج اسکول سسٹم کے ہینگرز کرکٹ گراو ¿نڈ کا افتتاح
پشاور (سپورٹس رپورٹر) پشاور کیمبرج اسکول سسٹم کے ہینگرز کرکٹ گراو ¿نڈ کا افتتاح شاہ عالم میں ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر صاحبزادہ فرحان اللہ تھے۔
تقریب میں پرنسپل شاہ ولی خان، راشد محمود خان بابوزئی، پشاور ریجن کے سیکرٹری سید حنیف شاہ اور پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ملک فرمان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر کینڈی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اسپورٹس بسالت مرزا نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ شرکاء نے نئے کرکٹ گراو ¿نڈ کے قیام کو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پشاور میں اسکول کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔

اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس ٹرائلز 25 اگست سے شروع ہوں گےپشاور (سپورٹس رپورٹر) اسلامیہ کالج پشاور میں فرسٹ ایئر 2026-2...
20/08/2026

اسلامیہ کالج پشاور میں سپورٹس ٹرائلز 25 اگست سے شروع ہوں گے
پشاور (سپورٹس رپورٹر) اسلامیہ کالج پشاور میں فرسٹ ایئر 2026-27 کے لیے سپورٹس کوٹہ کے تحت داخلوں کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز 25 اگست سے شروع ہوں گے۔ ٹرائلز میں صوبے بھر سے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ہوتی نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کی کھیلوں کی تاریخ شاندار روایات اور کامیابیوں سے عبارت ہے۔ ادارے نے کئی دہائیوں کے دوران سینکڑوں قومی و بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کیے، جنہوں نے مختلف کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرائلز کا مقصد صرف کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے اسے بہترین تربیتی ماحول فراہم کرنا اور مستقبل کے چیمپئنز تیار کرنا ہے۔ کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس، کھیل کی سمجھ، ڈسپلن اور مجموعی کارکردگی کو میرٹ کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔
علی ہوتی نے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ، محنت اور ڈسپلن رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے اسلامیہ کالج پشاور ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ان کے مطابق ادارہ مستقبل میں بھی قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرنے کی روایت کو مزید آگے بڑھائے گا۔
ٹرائلز کا شیڈول
بوائز: کرکٹ کے ٹرائلز 25 اگست کو صبح 9 بجے اسلامیہ کرکٹ اکیڈمی میدانِ جرات میں، سکواش 26 اگست کو صبح 9 بجے سکواش کورٹ ارباب بھرام ہاسٹل، لان ٹینس 26 اگست کو صبح 11 بجے لان ٹینس کورٹ اسلامیہ کالج، ایتھلیٹکس 27 اگست کو صبح 9 بجے پشاور بورڈ گراؤنڈ، ہاکی 27 اگست کو شام 4 بجے اسلامیہ کالج ہاکی گراؤنڈ، والی بال 28 اگست کو صبح 9 بجے، باسکٹ بال 28 اگست کو صبح 11 بجے اسلامیہ کالج کے متعلقہ کورٹس میں ہوں گے۔
بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز 31 اگست کو بالترتیب صبح 9 اور 11 بجے تکبیر ہال میں جبکہ فٹ بال کے ٹرائلز یکم ستمبر کو صبح 9 بجے اسلامیہ کالج فٹ بال گراؤنڈ میں ہوں گے۔
گرلز: ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے ٹرائلز 2 ستمبر کو بالترتیب صبح 9 اور 11 بجے تکبیر ہال میں جبکہ ایتھلیٹکس کے ٹرائلز 3 ستمبر کو صبح 9 بجے پشاور بورڈ ایتھلیٹکس گراؤنڈ میں ہوں گے۔
ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے کہا کہ اسلامیہ کالج کے میدان آج بھی ٹیلنٹ سے بھرپور ہیں اور ہر سال نئے کھلاڑی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والی نسلوں میں سے پاکستان کے مستقبل کے چیمپئنز تلاش کرکے انہیں قومی و بین الاقوامی سطح تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے امیدوار میٹرک ڈی ایم سی/سرٹیفکیٹ، تصدیق شدہ پاسپورٹ سائز تصویر اور متعلقہ کھیل کی مکمل سپورٹس کِٹ لازماً ساتھ لائ

Address

PESHAWAR SPORTS COMPLEX
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports World News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sports World News:

Shortcuts

Share

Category