27/10/2025
ضلع خیبر رپورٹ محمد سلیم آفریدی
جدران آفریدی نے 25ویں ووشو نیشنل چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
پاکستان کی 25ویں ووشو نیشنل چیمپیئن شپ میں خیبر کے نامور نوجوان کھلاڑی جدران آفریدی برقمبرخیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا اور مسلسل تیسری بار نیشنل چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
جدران آفریدی نے فائنل مقابلے میں پاکستان آرمی کے کھلاڑی کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔ اس قومی سطح کے ایونٹ میں ملک کے مختلف اداروں اور صوبوں کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، پولیس، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، ایچ ای سی اور گلگت بلتستان شامل تھے۔
جدران آفریدی کی اس شاندار کامیابی پر علاقے کے عوام، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے دلی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدران نے نہ صرف خیبر بلکہ پورے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔