09/04/2026
گورنمنٹ پرائمری اسکول ناروکی مہجہ کا دورہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) پتوکی، محمد عاصم خان نے کیا۔ اسکول ایک نہایت خوبصورت اور دلکش منظر پیش کر رہا تھا، جہاں نظم و ضبط کا ماحول واضح طور پر نظر آیا۔
ای سی سی ای (ECCE) کلاس اپنی دلکشی اور ترتیب کے باعث خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی، جو بچوں کے لیے ایک خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کر رہی تھی۔ مختلف جماعتوں کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں ہوم ورک، مائی سیلف، اردو و انگلش ریڈنگ، بنیادی تصوراتِ ریاضی اور جمع تفریق (ٹور جوڑ) پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی گئی۔
مزید برآں، اسکول کا تمام ریکارڈ بھی چیک کیا گیا اور سیکیورٹی اقدامات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی، جو تسلی بخش پائے گئے۔
مجموعی طور پر اسکول کی کارکردگی اچھی رہی اور واقعی "سرکاری اسکول، معیاری اسکول" کا عملی منظر پیش کر رہا تھا۔
Rana Sikandar Hayat
School Education Department, Government of the Punjab
District Education Authority Kasur