23/04/2021
*🌈دل کا سکون کون نہیں چاہتا؟💚*
💌 کوئی رسالوں اور کتابوں کے پڑھنے میں اور کوئی سیر وتفریح میں، کوئی باغات میں جاکر درختوں، پودوں اور پھولوں کے رنگ وبو میں اور کوئی کھیل کود اور جدید تفریحی آلات کے ذریعہ سکون واطمینان پانے کی کوشش کرتا ہے۔
🌴 قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ:-
📖 اَلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُـهُـمْ بِذِكْرِ اللّـٰهِ ۗ اَلَا بِذِكْرِ اللّـٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ
🕌 وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے تسکین ہوتی ہے، خبردار! اللہ کی یاد ہی سے دل تسکین پاتے ہیں۔
(سورۃ الرعد آیت 28)
۔*✿❀࿐≼منتخب تحریریں❍••══┅┄*
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وََبَرَكَاتُهُ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ○
📚کتاب سکون قلب صفحہ (۱۰)📚
بــاب اوّل : قسط نمبر ۱۲
✍ قرآن مجید اور دل :
▪دل کی اہمیت کے پیش نظر خالق کائنات نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید میں مختلف مقامات پر کیفیت و حالت کے اعتبار سے ⑤① دلوں کا تذکرہ فرمایا ہے ان انواع قلوب کو مع ضروری تفسیر کے ملاحظہ فرمائیے :
(۱۲) سلامتی والے دل :
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ○
يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوۡنَۙ○
[ ترجمہ]
"جس دن نہ کوئی مال کام آئے گا، نہ اولاد"
اِلَّا مَنۡ اَتَى اللّٰهَ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍؕ○
[ترجمہ]
ہاں جو شخص اللہ کے پاس سلامتی والا دل لے کر آئے گا (اس کو نجات ملے گی)ـ
القرآن - سورۃ 26 - الشعراء - آیت 88,89
(✍ ) پاک دل :
یعنی بھلا چنگا بے روگ دل جو کفر و نفاک اور فاسد عقیدوں سے پاک ہوگا وہ ہی وهاں کام دے گا ، برے مال و اولاد کچھ کام نہ آئیں گے ، اگر کافر چاہے کہ قیامت میں مال و اولاد فدیہ میں دے کر جان چہڑاۓ تو ممکن نہیں ، یہاں کے صدقات و خیرات اور نیک اولاد سے بھی کچھ نفع کی توقع اسی وقت ہے جب اپنا دل کفر کی پلیدی سے پاک ھو ( تفسیر عثمانی )
سلیم سے مراد شرک اور شک سے پاک دل ہے گناہوں سے پاک ہونا مراد نہیں ، کیونکہ کوئی شخص بھی (لغزش یا چھوٹے بڑے ہر قسم )کے گناہ سےپاک نہیں ہے، بقول بغوی اکثر اہل تفسیر کا یہی قول ہے
(گلدستہ تفاسیر )
(✍ ) بدعت سے پاک دل :
سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ نے کہا !
" سلیم (تندرست صحت مند)دل مومن کا ہے اور بیمار دل کافر اور منافق کا"
ابو عثمان نیشا پوری نے کہا!
"سلیم ( سالم ، خالی ) دل اس کا ہے جو ہر بدعت سے خالی ہو اور سنت پر قائم ہو یعنی
( آیت میں ) اہلسنّت والجماعت ( مراد ہیں )"
(گلدستہ تفاسیر )
♾♾🍃🌸 منتخب تحریریں 🌸🍃♾♾
03004561349
📖 اَللّٰہُمَّ مصرِّفَ الْقُلُوب صرفْ قلو بنا عَلٰی طَاعَتِکَ! ( مسلم )
🤲🏻 اے خدا ! دلوں کو پھیرنے والے ھمارے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف پھیر دے !
💎 یہاں بھیجا مواد اگر آپ سنجیدہ ہوکر پڑھیں، سمجھیں اور عمل کریں گے امید ہے یہ سکون کی دولت الله آپکو نصیب کریگا ....!
✍ حضرت مولانا محمد اسلم شیخو پوری