18/01/2018
YE Post Zaror Dekhen
اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات روکنے کیلئے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس موجود رکھیں جس میں چار گولیاں ڈسپرین (Disprin Tablets)‘ چار گولیاں اینجی سڈ( Angised Tablets) اور ڈیپونڈ این ٹی فائیو سکن(Deponit NT5 skin patch) موجود ہوں۔
پاکستان کے معروف ہارٹ سرجن میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے ملک بھر کے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو سینے کے وسط میں کھچائو اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے‘ اُسے پسینہ چھوٹ پڑے‘ رنگ زرد ہو جائے‘ سانس لینے میں دشواری ہو‘ ایسا محسوس ہو جیسے اُسکے سینے پہ کوئی بیٹھا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو گی۔
اس کیلئے متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین Disprin گولی چبا کر نگل جانی چاہئے اور زبان کے نیچے ایک گولی اینجی سڈ Angisid رکھ لینی چاہئے۔ سینے کے بائیں جانب Deponit NT5 skin patch این ٹی فائیو سکن(PATCH) لگا لینا چاہئے۔ اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے بنے گی۔
اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور فوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔
Kindly spread public service message