Mohmand Sports

Mohmand Sports اس پیج سے آپ کوتازہ ترین کھیلوں کی خبریں،تصاویر،ویڈیو جھلکیاں وغیرہ دیکھنے کو ملے گے۔۔ ہمیں فالو کریں
(2)

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!
20/08/2026

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!

For Mohmand.👇👇
20/08/2026

For Mohmand.👇👇

ڈسٹرکٹ مہمند کے لیے ایک فخرِ لمحہ!ایگل فٹبال اکیڈمی مہمند کے  ہیڈ کوچ، وجاہت سعید، کی لگاتار محنت اور قربانیوں نے آخرکار...
19/08/2026

ڈسٹرکٹ مہمند کے لیے ایک فخرِ لمحہ!
ایگل فٹبال اکیڈمی مہمند کے ہیڈ کوچ، وجاہت سعید، کی لگاتار محنت اور قربانیوں نے آخرکار ایک نیا تاریخ ساز سنگِ میل حاصل کر لیا ہے۔
حالیہ دنوں میں کے پی کے (KPK) انڈر 17 فٹبال ٹیم کے لیے جو ٹرائلز منعقد ہوئے، اس میں ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ان سخت ٹرائلز کے دوران، وجاہت سعید کے لائق شاگرد اور ہونہار کھلاڑی سجاد خان — جو پچھلے سال آل مرجڈ ایریاز U16 کوہاٹ ٹورنامنٹ کے گولڈ مڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں — نے اپنی لاجواب کارکردگی اور بہترین انداز سے یہ ٹرائلز پاس کیے۔
سجاد خان ڈسٹرکٹ مہمند کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو آفیشل طور پر کے پی کے انڈر 17 ٹیم کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ یہ پورے ڈسٹرکٹ مہمند کے لیے ایک بہت بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے، جو یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر سچی لگن اور بہترین تربیت ہو، تو چھوٹے علاقوں سے بھی بڑے ٹیلنٹ سامنے آ سکتے ہیں۔
کوچ وجاہت سعید کی سالوں کی محنت، لگن اور اسپورٹس کے ساتھ ان کا جنون اب رنگ لا رہا ہے۔ یہ سفر یہیں ختم نہیں ہوتا—ان شاء اللہ آنے والے وقت میں ایسی مزید کامیابیاں دیکھنے کو ملیں گی جو سوچ میں بھی نہ ہوں۔
"Dream big, work hard, never give up

آج کی میچ کا مین اف دی میچ نور اللہ۔شانی خیل بائیک کرکٹ ٹورنامنٹ حلیم زئی ضلع مہمند۔
15/08/2026

آج کی میچ کا مین اف دی میچ نور اللہ۔
شانی خیل بائیک کرکٹ ٹورنامنٹ حلیم زئی ضلع مہمند۔

شاندار فتح! یوسف خیل جونیئر نے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی! 🏆​ضلع مہمند، تحصیل حلیم زئی (وچہ جورہ) میں جاری جونیئر کرکٹ ٹ...
14/08/2026

شاندار فتح! یوسف خیل جونیئر نے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی! 🏆
​ضلع مہمند، تحصیل حلیم زئی (وچہ جورہ) میں جاری جونیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ فائنل معرکے میں یوسف خیل جونیئر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وچہ جورا کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا! 🔥🏏
​🔹 میچ کے اہم لمحات:
​🪙 ٹاس: وچہ جورا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
​💥 پہلی اننگز: یوسف خیل کے باؤلرز کی شاندار اور تباہ کن باؤلنگ! وچہ جورا کی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں صرف 64 رنز پر محدود رہی۔
​⭐ میچ کے ہیرو (باؤلنگ): عبداللہ لفٹی کی جادوئی باؤلنگ! انہوں نے صرف 2 اوورز میں 4 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور حریف ٹیم کے پرکھچے اڑا دیے۔ 🔥
​🚀 دوسری اننگز: 65 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آفتاب اور طلحہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف صرف 5 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔ ✨
​🎉 مبارکباد:
یوسف خیل جونیئر کے تمام کھلاڑیوں، آفیشل اور شائقینِ کرکٹ کو اس شاندار اور تاریخی فتح پر بہت بہت مبارکباد! 🥳👏

14/08/2026

🏏 پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026! 🏆

اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی اور گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول غازی بیگ کے درمیان پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا پریکٹس میچ بروز ہفتہ، صبح 9:00 بجے مہمند کرکٹ گراؤنڈ شگئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ دونوں بہترین تعلیمی اداروں کے باصلاحیت کرکٹرز کے لیے ٹورنامنٹ سے قبل اپنی صلاحیتوں کو جانچنے اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع ہوگا۔ 🏏🔥

یاد رہے کہ پی سی بی کی زیرِ نگرانی ضلع مہمند کے آٹھ بہترین اسکولوں کے درمیان یہ شاندار ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا،
جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) برداشت کرے گا۔

یہ ٹورنامنٹ ضلع مہمند میں اسکول کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے حوالے سے ایک تاریخی اور یادگار ایونٹ ثابت ہوگا۔ 🌟

🏆 اسلامیہ ماڈل سکول سب کیمپس میاں منڈی — ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار!
💪 جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے!





🏏🏆

14/08/2026
بابر اعظم۔آج کی سب سے خوبصورت تصویر👇👇
14/08/2026

بابر اعظم۔
آج کی سب سے خوبصورت تصویر👇👇

Address

Mian Mandi Mohamnd Halimzai
Mohmand
24650

Telephone

+923449998067

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand Sports:

Shortcuts

Share