Mohmand Zalmi

Mohmand Zalmi well come to Mohmand zalmi

This young guy was incredibly talented batsman Record broken batting in this IPL Such a great player He broke the record...
27/05/2026

This young guy was incredibly talented batsman
Record broken batting in this IPL
Such a great player
He broke the record of great cris gayle of 2012 sixes 59
This man hits 65 sixes now
Take a bow 😍🏏

27/05/2026

تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی سب کو سلامت رکھیں آمین یا رب العالمین

شکریہ حیات شیر ♥️💙
26/05/2026

شکریہ حیات شیر ♥️💙

24/05/2026

فائنل سرمنی میراویس مھمند لیگ سرن 2
افعان ٹی وی 🤍🏏❤️

🏏 میر اویس مھمند لیگ سیزن 2 🏏تماشائیوں میں کیچ پکڑنے والوں کے لیے اعلان کردہ انعامات میںمحمد شعیب کو  انعام 10,000 روپے ...
24/05/2026

🏏 میر اویس مھمند لیگ سیزن 2 🏏
تماشائیوں میں کیچ پکڑنے والوں کے لیے اعلان کردہ انعامات میں
محمد شعیب کو انعام 10,000 روپے دے دیا گیا۔ 🎉
میر اویس مھمند جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا بھی کرتا ہے۔
کرکٹ شائقین کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہی ہماری پہچان ہے۔ 🤝🔥
منجانب:
MCA Sports Family & میر اویس مھمند لیگ انتظامیہ

﴿اور جب تم وعدہ کرو تو اسے پورا کرو﴾ — القرانمیر اویس مھمند کی جانب سے میر اویس مھمند لیگ کے فائنل میچ میں یہ اعلان کیا ...
24/05/2026

﴿اور جب تم وعدہ کرو تو اسے پورا کرو﴾ — القران
میر اویس مھمند کی جانب سے میر اویس مھمند لیگ کے فائنل میچ میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر کوئی تماشائی گراؤنڈ کے باہر چھکے پر آنے والی گیند کا شاندار کیچ پکڑے گا تو اسے میر اویس کی طرف سے 10 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
الحمدللہ فائنل کے دوران جن خوش نصیب تماشائیوں نے گراؤنڈ کے باہر زبردست کیچز پکڑے، ان سب کے ایزی پیسہ نمبرز محفوظ کرلیے گئے ہیں، اور انشاءاللہ آج شام تک تمام افراد کو ان کا وعدہ کردہ انعام پہنچا دیا جائے گا۔
میر اویس مھمند لیگ صرف بڑے مقابلوں کا نام نہیں بلکہ اپنے وعدوں کی پاسداری، تماشائیوں کی عزت اور کرکٹ سے محبت کا خوبصورت مثال بھی ہے۔
منجانب:
میر اویس مھمند لیگ
فنانس سیکرٹری: نصیر احمد

اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اگر کسی کا سب سے بڑا کردار ہے تو وہ گراؤنڈ اسٹاف کا ہے 💚🏏دھوپ ہو یا تھکن، یہ لوگ خاموشی سے ...
24/05/2026

اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اگر کسی کا سب سے بڑا کردار ہے تو وہ گراؤنڈ اسٹاف کا ہے 💚🏏
دھوپ ہو یا تھکن، یہ لوگ خاموشی سے اپنی محنت جاری رکھتے ہیں تاکہ کھلاڑی بہترین کھیل پیش کر سکیں۔
اصل ہیروز وہی ہوتے ہیں جو پسِ پردہ رہ کر ایونٹ کو کامیاب بناتے ہیں۔ 👏🔥

23/05/2026

Champions of Mir Awais Mohmand LeagueSeason 2
Safi Starts

ضلع مہمند کے شگئی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میر اویس مہمند سیزن 2 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی، جہاں صافی سٹار نے شاندار کارکرد...
23/05/2026

ضلع مہمند کے شگئی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میر اویس مہمند سیزن 2 کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگئی، جہاں صافی سٹار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں امبار کرکٹ ٹیم کو 103 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

مہمند ضلع کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ 18 دن تک جاری رہی، جس میں ضلع مہمند اور ضلع خیبر کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی ایونٹ کا حصہ رہے۔ لیگ کا افتتاح میر اویس مہمند اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیا تھا۔
فائنل میچ صافی سٹار اور امبار کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صافی سٹار نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے اور امبار ٹیم کو جیت کیلئے 233 رنز کا ہدف دیا۔ صافی سٹار کے بیٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے شاندار چھکے اور چوکے لگائے۔
جواب میں امبار ٹیم کی بیٹنگ لائن ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی اور ابتدائی اوورز میں اہم وکٹیں گنوا بیٹھے۔ صافی سٹار کے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امبار ٹیم کو بڑا سکور کرنے کا موقع نہ دیا۔ امبار ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود ہدف حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم 103 رنز کے فرق سے آؤٹ ہوگئی۔
اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سکندر افضل مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر صافی سٹار کے اونر حاجی اشرف خان، خویزی جرگہ کے مشران، مختلف ٹیموں کے اونرز، علاقائی عمائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب کے دوران ونر ٹیم صافی سٹار کو 10 لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ امبار کرکٹ ٹیم کو 5 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارباب خان اور دیگر عہدیداروں، سیکورٹی اہلکاروں، پریس کلبوں اور سوشل میڈیا نمائندوں میں بھی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سکندر افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اویس مہمند، مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن، مشران اور تمام منتظمین نے ایونٹ کو بہترین انداز میں منعقد کرکے علاقے کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے دنیا کو امن کا پیغام ملتا ہے اور ایسے ایونٹس نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
فائنل میچ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ سینکڑوں شائقین کرکٹ نے میچ اور اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

Address

Mohmand

Telephone

+923480949012

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand Zalmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand Zalmi:

Share

Category