14/12/2025
مبارکباد ۔ جیتے والی ٹیموں کو مبارکباد ۔
آج 14دسمبر کو بزم ظفر کے زیر اہتمام اسپائر سکول ٹبہ روڈ مترو میں قائد اعظم کے حوالے ایک کوئز پروگرام کا انعقاد ہوا ۔ جس میں تحصیل بھر کے 53 سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔گرلز اور بوائز پر مشتمل ٹیموں نے بھر پور جوابات دیئے بچوں نے خوب تیاری کی ہوئی تھی ۔چھ راؤنڈ ہوئے اور بالآخر سخت مقابلے کے بعد تین دی سٹی سکول اور فیوچر اکیڈمی مترو اور اسلامیہ گرلز سکول اڈا ہری مائنر کے درمیان فائنل ہوا جو سخت مقابلے کے بعد دی سٹی سکول ۔فیوچر سائنس اکیڈمی مترو نے فائنل جیت لیا اور پہلی پوزیشن حاصل کر کے دس ہزار کیش ایوارڈ بھی جیت لیا ۔دوسرے نمبر پر اسلامیہ گرلز سکول اڈا ہری مائنر کی ٹیم رہی اور پانچ ہزار کا کیش ایوارڈ اپنے نام۔کیا ۔جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے دی پنجاب سکول مترو کی ٹیم حقدار بنی اور چار ہزار کا کیش ایوارڈ بھی وصول کیا ۔ بہت دلچسپ پروگرام تھا اس پروگرام کا مقصد بچوں کے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا اور انکی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا ۔بزم ظفر پروگرام کے روح رواں پروفیسر بلال صاحب تھے اور پروگرام ارینجمنٹ اسپائر سکول کے پرنسپل اور اونر فاروق خان لنگاہ تھے ۔ ۔۔۔۔