Victory Cricket CLUB

Victory Cricket CLUB We are promoting Cricket and Cricketers.. Developing not only Good Cricketers but also Better Sportsmen and Human Beings..

الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ!ایک مرتبہ پھر  وکٹری کرکٹ کلب کامیاب ہوا اور دوبارہ ایکٹیو ہو گیا۔ الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے ...
20/12/2025

الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ!
ایک مرتبہ پھر وکٹری کرکٹ کلب کامیاب ہوا اور دوبارہ ایکٹیو ہو گیا۔
الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے بڑی عزت رکھی اور ہمیں سرخرو فرمایا۔

میں اپنی کلب مینجمنٹ، کلب ایگزیکٹو باڈی اور اپنے تمام پلئیرز کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس مشکل وقت میں صبر، اتحاد اور حوصلے کے ساتھ ہمارا ساتھ دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ میں اُن تمام کلبز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ووٹنگ پاور حاصل کی ہے۔ اور جن کلبز کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپیل کے عمل میں ضرور جائیں۔ ان شاء اللہ اپیل پر ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔

A wonderful ceremony was held at R.K Motors Mirpur where "New Color Kit" of VCC was revealed..Kits were handed over by M...
19/11/2024

A wonderful ceremony was held at R.K Motors Mirpur where "New Color Kit" of VCC was revealed..
Kits were handed over by Mr. Wajid Khokhar Managing Director/CEO R.K Motors Mirpur..
We are very thankful to our main Sponsors R.K Motors Mirpur who are not only reliable dealers in motor vehicles but also promoting healthy activities like cricket as well..

ڈی سی اے کرکٹ لیگ 2023 میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے وکٹری کرکٹ کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل م...
25/12/2023

ڈی سی اے کرکٹ لیگ 2023 میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے وکٹری کرکٹ کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
کوارٹر فائنل میں جاتلاں سٹی کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد وکٹری کرکٹ کلب کی ٹاپ ریٹڈ کلب، ایگل سٹار کرکٹ کلب کے خلاف تاریخی فتح۔

24 دسمبر 2023, بمقام میرپور کرکٹ سٹیڈیم۔۔
ایگل سٹار کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور ساری ٹیم 18 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایگل سٹار کی طرف سے حسن رضا 48 سکور کر کے ٹاپ سکورر رہے۔

ایک بار پھر فاسٹ اور سپن باؤلنگ کے بہترین کمبینیشن کے سامنے مخالف ٹیم بے بس دکھائی دی۔
باؤلنگ کے شعبے میں محمد نعیم 18-3, محمد عدیل 19-2 اور قمر شاہ 27-2 نمایاں رہے۔

وکٹری کرکٹ کلب نے ٹارگٹ کے تعاقب میں بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے 16.4 اوورز میں3 وکٹس کے نقصان پر اپنے ہدف کو حاصل کر لیا۔
بیٹنگ کے شعبے میں وحید 33, فیاض 28 اور قمر شاہ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

وکٹری کرکٹ کلب کی جانب سے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر قمر شاہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم مینجمینٹ اور پلیئرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

فائنل میں وکٹری کرکٹ کلب کا مقابلہ آزاد کشمیر کے بہترین کلب ساؤتھ ایشیا کرکٹ کلب سے 25 دسمبر 2023 بمقام میرپور کرکٹ سٹیڈیم ہو گا۔

ڈی سی اے کلب کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز۔۔وکٹری سی سی بمقابلہ چنار سی سی۔۔چنار سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ا...
04/12/2023

ڈی سی اے کلب کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز۔۔
وکٹری سی سی بمقابلہ چنار سی سی۔۔
چنار سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 138 رنز کا ہدف دیا جسے وکٹری سی سی نے 19.3 اوورز میں پورا کر لیا۔

وکٹری سی سی کی طرف سے ٹاپ سکورر حافظ عمر رہے جنہوں نے33 گیندوں میں 36 رنز سکور کیئے۔

مین آف دی میچ وکٹری سی سی کے محمد نعیم قرار پائے جنہوں نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے نہ صرف 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیئے بلکہ مشکل وقت میں ٹیم کیلئے قیمتی 23 رنز بھی سکور کیئے۔

1st big win of the season..VCC won their 1st match of 1st Talat Mir Memorial Tournament with the help of wonderful bowli...
03/01/2023

1st big win of the season..
VCC won their 1st match of 1st Talat Mir Memorial Tournament with the help of wonderful bowling of Husnain and beautiful batting by Anees..
Keep it up boys..

The Wonder Boy..Man of the Match..
17/01/2022

The Wonder Boy..
Man of the Match..

Lions Cricket League-2022Match No. 03Date: Sunday 16th Jan, 2022Venue: Chapran Ground, Bankhurma, Mirpur, A.K.وکٹری کرکٹ...
17/01/2022

Lions Cricket League-2022
Match No. 03
Date: Sunday 16th Jan, 2022
Venue: Chapran Ground, Bankhurma, Mirpur, A.K.

وکٹری کرکٹ کلب بمقابلہ یونائیٹڈ کرکٹ کلب

لائنز کرکٹ لیگ کے تیسرے میچ میں وکٹری کرکٹ کلب نے کانٹے دار مقابلے کے بعد یونائیٹڈ کرکٹ کلب کو 37 سکور سے ہرادیا۔چھپراں، بن خرماں کے مقام پر ہونے والے میچ میں وکٹری کرکٹ کلب کے کپتان محمد حبیب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عمر کے جاندار (69) 70 اور وجاہت علی کے (35) 42 کی مدد سے مقررہ 25 اوورز میں 212 رنز کا ہدف دیا۔یونائیٹڈ کی طرف سے خضر نے 3 اور اُسامہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے بھی اچھا آغاز کیا لیکن عرفان اور حذیفہ کی نصف سینچریاں اور شہروز کی جارحانہ بیٹنگ بھی ہدف کو حاصل کرنے میں مددگار ثابت نہ ہوئی اور ساری ٹیم 23.3 اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی۔وکٹری کی طرف سے انیس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 23 رنز دے کر 4 وکٹس لیں۔عمر اور نثار نے بھی 2,2 وکٹس لے کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔ شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر عُمر خطاب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

MIRPUR CCA ONE-DAY CLUBCHAMPIONSHIP 2021-22وکٹری کرکٹ کلب بمقابلہ کشمیر نیشنل کرکٹ کلببتاریخ: 01 جنوری 2022گراؤنڈ: قائد...
03/01/2022

MIRPUR CCA ONE-DAY CLUB
CHAMPIONSHIP 2021-22
وکٹری کرکٹ کلب بمقابلہ کشمیر نیشنل کرکٹ کلب
بتاریخ: 01 جنوری 2022
گراؤنڈ: قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم میرپور
وکٹری کرکٹ کلب نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مسلسل تیسرے میچ میں بھی قابلِ قدر فتح حاصل کی۔ کشمیر نیشنل سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسکا وکٹری سی سی نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے، محمد اعجاز کی شاندار سینچری(124) 110 اور قمر علی کے(56) 54 رنز کی بدولت اپنے مقررہ اوورز میں 245/6 رنز سکور کیے۔جواب میں کشمیر نیشنل سی سی کی پوری ٹیم 37 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔وکٹری کی جانب سے انیس 23/3، نعیم 32/3 اور قمر 30/2 نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔محمد اعجاز کو سینچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

MIRPUR CCA ONE-DAY CLUBCHAMPIONSHIP 2021-22Victory Cricket CLUB vs Valiant Cricket Club04 December, 2021, Saturdayوکٹری ...
06/12/2021

MIRPUR CCA ONE-DAY CLUB
CHAMPIONSHIP 2021-22
Victory Cricket CLUB vs Valiant Cricket Club
04 December, 2021, Saturday
وکٹری کرکٹ کلب کی طرف سے ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ۔ ویلینٹ کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے وکٹری کرکٹ کلب نے غلط ثابت کیا اور انیس حسین کی بہترین باؤلنگ 4-13-4 کی بدولت پوری ٹیم18 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر کر دی۔ وکٹری کرکٹ کلب نے یہ ہدف محمد حبیب کی ذمہ دارانہ بیٹنگ 32 ناٹ آؤٹ کی مدد سے با آسانی 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ انیس حسین کو بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

MIRPUR CCA ONE-DAY CLUBCHAMPIONSHIP 2021-22وکٹری کرکٹ کلب بمقابلہ میگزیلر کرکٹ کلببتاریخ: 23 نومبر 2021گراؤنڈ: قائداعظم...
23/11/2021

MIRPUR CCA ONE-DAY CLUB
CHAMPIONSHIP 2021-22

وکٹری کرکٹ کلب بمقابلہ میگزیلر کرکٹ کلب
بتاریخ: 23 نومبر 2021
گراؤنڈ: قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم میرپور

وکٹری کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قمر علی کے شاندار 70 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 40 اوورز میں 200 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ دیگر نمایاں بلے باز دانیال صادق 43 اور محمد نعیم 30 سکور ناٹ آؤٹ رہے۔باؤلنگ میں بھی وکٹری کرکٹ کلب کے باؤلرز نے میگزیلر کے بلے بازوں کو آؤٹ کلاس کیا۔محمد نعیم نے 7 اوورز میں 12 سکور دے کر 4 کھلاڑیوں، انیس حسین نے 8 اوورز میں 18 سکور دے کر 4 کھلاڑیوں اور قمر علی نے 6 اوورز میں 21 سکور دے کر 1 کھلاڑی کا شکار کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئےمیگزیلر کی پوری ٹیم 27 اوورز میں صرف 85 رنز پرآل آؤٹ ہو گئی اور وکٹری نے یہ میچ 115 سکور سے جیت کر ٹورنامنٹ کا اچھا آغاز کیا۔بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس پر قمر علی مین آف دی میچ قرار پائے۔

Address

Mirpur

Telephone

923465437748

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Victory Cricket CLUB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Victory Cricket CLUB:

Share

Category