25/04/2026
یوتھ فٹبال کلب میرپور اور کشمیر الیون کلب کوٹلی کے درمیان ایک دوستانہ میچ بروز جمعہ کالج گراؤنڈ میرپور میں کھیلا گیا جو کہ کشمیر الیون کوٹلی نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا۔ میچ کے آخر میں مہمانِ خصوصی سابق صدر میرپور بار ایسوسی ایشن جناب محمود پلاکوی ایڈووکیٹ اور کلب کے صدر ضیااللہ نے انعامات تقسیم کئے۔ مین آف دی میچ کشمیر الیون کلب کوٹلی کی طرف سے گول سکورر عدنان اور یوتھ کلب کا آفیشل وال کلاک کوٹلی کے زیاد راجہ نے کلب صدر ضیااللہ سے حاصل کیا جبکہ رنر ٹرافی یوتھ کلب کے ارباز ندیم اور ٹرافی کشمیر الیون کوٹلی کے مونی نے حاصل کیں۔ آخر میں سٹیج سیکریٹری اجمل محمود نے مہمان خصوصی جناب محمود پلاکوی ایڈووکیٹ کا اُن کی آمد اور نقد انعامات کا شکریہ ادا کیا مزید برآں کشمیر الیون کوٹلی کے جناب معاز مشتاق کا میرپور آ مد پر خصوصی طور شکریہ ادا کیا۔