27/04/2026
*مجلسِ عاملہ*
آج مورخہ 27 اپریل 2026 کو میانوالی کلب میں جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر میانوالی کلب اے ڈی سی جی میانوالی جناب ماجد صاحب نے کی جبکہ محمد جمیل اقبال خان سابق سیکرٹری میانوالی کلب جناب ملک اکرم اعوان ایڈوکیٹ سابق نائب صدر میانوالی کلب جناب محسن علی خان ایگزیکٹو ممبر جناب خورشید انور خان جناب عمران نیاز جناب ملک اشتیاق جناب عمیر خان جانی گروپ ایگزیکٹو ممبر جناب امیر امان اللہ خان ایگزیکٹو ممبر جناب قاسم سعید جناب مطیع السلام صاحب جناب شیر نواز خان ہاتھی خیل جناب فہد خان روکھڑی جناب علی خان نیازی جناب خالد بن عبداللہ صدر زرگر ایسوسیشن جناب ملک عبیداللہ ایڈوکیٹ جناب کامران محمود خان جناب بہرام خان جناب عامر شہزاد خان جناب لیاقت صاحب اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد جمیل خان سابق سیکرٹری میانوالی کلب نے کلب کی مختصر تاریخ اور پچھلی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔
ایڈمنسٹریٹر میانوالی کلب نے تمام مسائل اور ممبران کی تجاویز باغور سنی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ میانوالی کلب کو ازسرنو جم خانہ میں تبدیل کیا جائے گا اور اس کو دیگر پاکستانی کلبوں کے ساتھ الحاق میں لایا جائے گا اور یہ ایک میانوالی ضلع کے لیے اچھا اضافہ ہوگا۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو کہ اپنی سفارشات کلب کی تعمیر نو اور اس کی تزین و آرائش اس کے نئے قواعد و ضوابط پر کام کرے گی اور اگلا لائحہ عمل تیار کرے گی تاکہ کلب کو جم خانہ میں بخوبی تبدیل کیا جا سکے۔
یہ کمیٹی *ایڈمنسٹریٹر جناب امجد صاحب اے ڈی سی جی میانوالی
محمد جمیل اقبال خان نیازی
محسن علی خان عیسی خیل
انجینئر عمران نیاز
انجینئر ملک اشتیاق
ایڈوکیٹ شیر نواز خان ہاتھی خیل
ملک عبید اللہ ایڈوکیٹ اور جناب سردار نصر اللہ خان ایڈوکیٹ پر مشتمل ہوگی* جو کہ کلب کو جمخانہ بنانے میں اپنی سفارشات دے گی۔
میٹنگ کے دوران ممبران کی تواضع چائے بسکٹ کے ساتھ کی گئی میٹنگ کا اختتام پر ایڈمنسٹریٹر جناب ماجد صاحب اے ڈی سی جی میانوالی نے ایک دعائے خیر بھی کرائی جس میں اس بات کا ارادہ کیا گیا کہ سب ممبران صدق دل سے کلب کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس کو جم خانہ کلب بنانے میں کوئی بھی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ تمام شرکا نے اس پر اتفاق کیا۔
میٹنگ کا اختتام بڑے ہی خوشگوار موڈ میں ہوا۔