08/11/2023
میں اپنی زندگی میں کبھی ایسی کرکٹ نہیں دیکھی
ایسے کیسے کھیل سکتا ہے کوئی ایسا شاندار کھیل ، ایسی شاندار بیٹنگ
آپ کی ٹیم کو دو سو رنز چاہئیں، سو رنز سے قبل ہی سات وکٹس گر چکی ہیں اور آپ اکیلے ہی وہ دو سو رنز سکور کر جاتے ہو یارر کمال۔
دوسرا کھلاڑی بیٹسمین نہیں ہے، بس گیندیں روک کر وکٹ بچا رہا ہے اور آپ اندھا دھند سکور کیے جا رہے ہو۔
آپ کی ٹانگ کے پٹھوں میں کھنچاؤ ہے، درد ہے کمر کے پٹھوں میں کھنچاؤ ہے، درد ہے۔
بھاگا نہیں جا رہا انگل رنز لینے سے پرہیز کررہے ہوں، آگے بڑھ کر شاٹ نہیں ماری جا رہی کریز میں ہی کھڑے ہوں۔
جسمانی تکلیف کی وجہ سے فٹ ورک بالکل صفر ہو چکا ہے لیکن آپ کھڑے بلا گھمائے جا رہے ہو۔ پاؤں نہیں ہل رہا لیکن ہلتا بلا گیند کو کبھی چھکے کی صورت میں باؤنڈری سے باہر پھینک رہا ہے اور کبھی چوکے کی صورت میں
انٹرنیشنل میچ ہو رہا ہے یا کمپیوٹر پہ گیم کھیلی جا رہی ہے۔ ناقابلِ یقین بیٹنگ۔ بلاشبہ ون ڈے کرکٹ کی چند بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔
ویل ڈن میکسویل !!!