پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from پاکستان تحریک انصاف, Sports Team, Mansehra.

اِیّاکَنَعۡبُدُوَاِیّاکَنَسۡتَعِیۡنُ🇧🇫

پاکستان کی حقیقی آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد کا حصہ۔ کپتان عمران خان کا ساتھ، ایک مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے۔
> ⚔️ ہم کسی کے آگے جھکیں گے نہیں! 🇧🇫🇵🇰
𝐈𝐌𝐑𝐀𝐍 𝐊𝐇𝐀𝐍 🏏8⃣0⃣4⃣🇧🇫

‏“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!‏تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا ح...
31/12/2025

‏“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!

‏تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!

‏جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!

‏یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

‏میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا!

‏قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!

‏میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں!

‏حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کا پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!

‏میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”

- عمران خان

‏⁧‫ ‬⁩

31/12/2025

30 دسمبر 2017 💔🇵🇰
ہمارے شہید، ہمارا فخر
آج ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے چار بہادر جوانوں — صوبیدار سید بادشاہ شہید، لانس نائیک محمد یوسف شہید، لانس نائیک سید بادشاہ شہید اور لانس نائیک محمد نعیم شہید — کی عظیم شہادت کی آٹھویں برسی ہے۔
خاران کے علاقے پتکن میں فرائض کی ادائیگی کے دوران ان جانبازوں نے مادرِ وطن کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کی قربانیاں قوم کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر اور تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔

30/12/2025

‏نام نہاد سیکولر بھارت میں ریاستی پالیسی کے تح اقلیتوں کیساتھ منظم ظلم وستم جاری

ہندوتوا نظریہ کے زیرتسلط بھارت میں اقلیتوں پر تشدد اورناروا سلوک روزانہ کا معمول بن گیا

ہندوتوا نظریہ کا پرچار کرنے والےمودی نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی

بھارت میں اقلیتوں کیلئے مذہبی رسومات ادا کرنا تو دور ،معاشی سرگرمیاں کرنا بھی دشوار ہوگیا

*ہندوستان ٹائمزنے بھارت میں جاری مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ؛*
اتر پردیش کے شہر بریلی میں ایک کیفے میں منعقدہ تقریب پرہندوانتہا پسند تنظیم بجرنگ دَل کےشرپسندوں نے حملہ کیا

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نےکیفے میں گھس کر ہنگامہ آرائی کرکےمسلم نوجوان پربدترین تشدد کیا

بھارتی پولیس نے تحفظ فراہم کرنے کے برعکس 2 مسلم نوجوانوں پر ہی مقدمہ درج کرکے جرمانہ عائد کر دیا ، *ہندوستان ٹائمز*

مظلوم مسلمانوں پر ہی مقدمہ درج کرنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ریاستی سرپرستی میں بھارت میں اقلیتوں کا منظم استحصال کیاجارہا ہے

دوسری جانب ہماچل پریش میں مسلمان کشمیریوں پر حملوں میں بدترین حد تک اضافہ ہو چکا ہے

مودی کے ہندوتوا نظریہ کے تحت کشمیری مسلمانوں کے لیے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ ہندوستان کی زمین بھی تنگ کر دی گئی

فری پریس کشمیر کے مطابق :
کشمیریوں کوہماچل پردیش میں کاروبار چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں

فری پریس کشمیر نے واضح کیا کہ:
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والا جہانگیر احمدانتہاپسند ہندوں کے حملہ میں شدید زخمی ہوا

ہماچل پردیش میں کشمیری مسلمانوں پر ظلم و تشدد کا یہ2025 میں ہونے والا 16واں واقعہ ہے، *جموں وکشمیراسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن*

جہانگیر احمد یہاں نیا نہیں بلکہ پچھلے 15سال سے علاقے میں شالیں بیچ رہا ہے، *فری پریس کشمیر*

محبوبہ مفتی نے بھی شال بیچنے والے مظلوم کشمیری نوجوان تاجر پر ہونے والے تشدد پر مذمت کی

محبوبہ مفتی کی پرتشدد واقعہ میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ

*ہندوتوا راشٹرا کے مذموم ایجنڈے پر کاربند مودی کے مسلمانوں پر منظم استحصال کی بدترین داستانیں دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہیں










゚viralシfypシ゚viralシalシ


30/12/2025

‏وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تمام سرکاری افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبوں سے آنے والے سرکاری وفود کی روایات اور استطاعت سے بڑھ کر خدمت کی جائے، تاکہ خیبر پختونخوا میں کسی بھی مہمان کو اجنبیت کا احساس نہ ہو۔


゚viralシ

゚viralシfypシ゚



















゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان تحریک انصاف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share