City Center Q Club

City Center Q Club The best place for snooker lovers at Mansehra. City Center Q Club have 7 full size tables including 5 Shanders and 2 Star professional tables. Welcome

02/06/2026

بڑے زمانے بعد Azhar Iqbal بھائی کا آمنا سامنا جاصم آفریدی کے ساتھ ہوا اور دونوں نے اپنی گیم سے خوب ایک دوسرے کو حیران و پریشان کیا۔

جاصم نے اپنی روائتی شاٹ کھیل کر ایک نہ ٹوٹنے والا سنوکر توڑا اور اظہر بھائی کو پریشان کر دیا۔ جس کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی ۔

دوسری جانب اظہر اقبال نے ان دیکھا ڈبل لگایا جس کے بعد
جاصم حیران رہ گئے اور یوں یہ فریم حیرانی و پریشانی پر ختم ہوئی۔

゚viralシ

            ゚viralシ
26/05/2026


゚viralシ

23/05/2026

یہ 5 ستمبر 2025 کو CCQC پر ہوۓ ڈرامہ کی دوسری قسط تھی جو 21 مئی 2026 کو سامنے آئی۔

پہلے بھی بتایا گیا کہ یہ پاکستان کے تقریبن ہر سنوکر کلب کی کہانی ہے جو اسی طرح قسطوں میں چلتی رہتی ہے۔

آج ایک صاحب کلب آئے۔ سٹک اٹھائی اور خوب لاٹھی چارج کیا۔ پہلے ایک گیم ہوئی پھر دوسری پھر فائنل اور پھر فائنل پے فائنل۔

گیمیں خوب چڑھ گئیں۔ دوسرا پلیئر جانے لگا تو اسے روک لیا کہ بھائی مزید بھی کھیلیں گے ایسے میں نہیں جانے دوں گا۔

خیر اس پلیئر کی ساری گیمز بھی اپنے کھاتے میں لکھوا دیں لیکن بضد رہے کہ جب تک میں اپنی گیمز نہیں اتارتا آپ کھیلتے رہو۔

انہیں بتایا گیا کہ جو گیمز ان کی تھیں وہ آپ پر آ گئیں ہیں اور اس نے اپنے گھر جانا ہے۔

لیکن صاحب بضد۔

خیر ایک اور گیم کھیلی گئی۔

اسی دوران وہ آہستہ سے نکلے اور سگریٹ والی گیلری کی طرف چلے گئے۔
کچھ دیر گزری تو دوسری جانب مخالف کھلاڑی کو شک ہوا کہ بھائی کدھر چلے گئے۔

وہ ٹارچ لگائے سموکنگ گیلری اور پھر شیلٹر کی طرف ڈھونتے رہے۔ لیکن بھائی کا کوئی اتا پتا نہیں۔

کہا گیا کہ کیمرے چیک کیے جائیں۔

کیمرے جو چیک کیے تو معلوم ہوا کہ موصوف سموکنگ پوانٹ سے پچھلی تنگ پردی کی دیوار سے ہوتے ہوۓ کلب کی دوسری طرف باتھ روم والی سائیڈ نکل گئے۔

وہاں سے وہ نکل جاتے لیکن کاؤنٹر پر کھڑے مخالف کھلاڑی کو دیکھا اور بھاگ کر شیلٹر کے پیچھے چھپ گئے۔

ابھی یہی تلاش جاری تھی کہ مخالف کھلاڑی کی اندھیرے میں کھڑے بھائی پر نظر پڑھ گئی۔

وہ بادل نخواستہ اندر آئے اور پھر وہی رٹ لگا دی کہ میں نے اور بھی فائنل کھیلنے ہیں۔ خیر انھیں سمجھایا گیا اور دوسرا پلیئر گھر کو نکل گیا۔

ان کی گیموں کا حساب کر کے انھیں ٹوٹل بتایا گیا تو حیران کن طور پر انہیں نے کہا کہ میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں۔
کاؤنٹر پر کھڑے حضرات ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے کہ شائد صاحب مذاق کے موڈ میں ہیں لیکن 4-5 دفعہ کہنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ سنجیدہ ہیں۔

انھیں یاد دلایا گیا کہ گیمز سے پہلے آپ نے کسی وجہ سے جیب سے پیسے نکالے تھے وہ کدھر گئے؟ کہنے لگے وہ میرے ساتھ کزن تھا اسے دے دئے تھے جو اب چلا گیا تھا۔

یہ کیس بڑا عجیب اور پریشان کن تھا۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ باتھ روم کیسے پہنچ گئے تو کہنے لگے سیدھے رستے سے۔ انھیں کیمرے کی CCTV فوٹیج کا حوالہ دیا کہ وہ پھر بھی اپنی بات پر بضد۔

خیر ان سے مزید تفصیلات لی گئی جس میں سے تقریبن 99۔9% جھوٹ پر مبنی تھی۔

گیمز کے پیسے دینے کا کہیں تو صاف انکاری۔

پھر انھیں پولیس بلانے کا بتایا گیا لیکن ٹس سے مس نہ ہوۓ۔

یہ ایک لمحہ فکریہ بھی تھا کہ نوجوانی کی عمر سے ہی اگر اس طرح کے کرتوت اختیار کر لئیے گئے تو پھر آگے جا کر یہ نوجوان غلط سمت نکل جائے گا۔
اسی تناظر میں والد صاحب کے نمبر لئیے کہ ان تک یہ بات پنہچائی جاۓ تا کہ ایسا عمل پھر نہ دہرایا جائے۔ لیکن وہ بھی غلط اور بند نمبر ۔

مینیجر ارسلان نے اس کی فرمائش پر جامہ تلاشی لی شلوار کے جیبوں سے سائیڈ پوکٹ تک پہنچا اور ابھی اس نے اوپر جانا ہی تھا کہ موصوف نے شور مچا دیا کہ اس نے میرے ساتھ بیڈ ٹچ کیا ہے یہ غلط بات ہے اور مزید تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔

ہم اسے بڑے اچھے انداز سے سمجھاتے آئے تھے لیکن اس بات پر میرا بھی پارہ چڑھ گیا کہ الٹا چوری بھی اور ساتھ سینا زوری بھی۔
میں نے اپنے انداز میں اسے کہا کہ سب کچھ سچ سچ بتا دو ورنہ بہت برا ہو گا۔ اور اگر سچ بتایا تو کوئی پیسہ پائی نہیں لیں گے ہماری طرف سے معاف ہو۔

خیر اس نے کچھ اپنے بارے میں معلومات درست کیں اور پھر پیسوں کا بھی بتا دیا جو اس نے اپنی ٹوپی میں چھپا رکھے تھے۔ تبھی ہمیں احساس ہوا کہ کیسے اس نے ارسلان کو بلیک میل کیا کہ اگلا ہاتھ ٹوپی پر ہی جانا تھا۔

خیر- اس نے اعتراف کیا کہ جیسے آپ نے مجھے سمجھایا ہے ویسا میرے والد نے بھی نہیں سمجھایا اور آئندہ اس سے ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور ساتھ توبہ بھی۔

اس کے یہ حالات دیکھ کر اسے اپنی طرف سے پیسے دینے اور گھر ڈراپ کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن وہ دعائیں دیتے ہوۓ نکل گیا ۔

اللّه کرے کہ یہ واقعہ اس کے لئیے سبق آموز ہو ۔

کہانی کا لبِ لباب (سبق)
​اس پورے واقعے سے ہمیں چند انتہائی اہم باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں:

کسی بھی ​کھیل کو تفریح حد تک رکھیں:
سنوکر کو صرف تفریح اور ذہنی سکون کا ذریعہ بنائیں، اسے انا یا ضد کا مسئلہ بنا کر اپنے لیے یا دوسروں کے لیے پریشانی کھڑی نہ کریں۔

​جیب دیکھ کر کھیلیں: ہمیشہ اپنی حد اور بجٹ کے اندر رہ کر کھیلیں، اتنا ہی کھیلیں جتنے پیسے جیب اجازت دیتی ہو۔

​ادھار سے بچیں: کلبز پر ادھار کرنے اور بعد میں ایسی شرمندگی اٹھانے سے بہتر ہے کہ تھوڑا کھیلیں، لیکن اچھا اور نقد کھیلیں۔

​تربیت کی اہمیت: نوجوانی میں ایسی غلط عادتیں (جھوٹ، ہٹ دھرمی، عزت نفس کی پروا) انسان کو مستقبل میں بڑے جرائم کی طرف لے جا سکتی ہیں، اس لیے نوجوانوں کو ایسی عادات سے باز رہنا چاہیے۔

゚viralシ

پرنس سنوکر ٹورنامنٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔ کالج دوراہا میں ۔ تمام پلیئرز جلد از جلد اپنے اپنے نام پیش کریں۔
14/05/2026

پرنس سنوکر ٹورنامنٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔ کالج دوراہا میں ۔ تمام پلیئرز جلد از جلد اپنے اپنے نام پیش کریں۔

ہمارے بہت اچھے دوست اور City Center Q Club کے ممبر Syed Muzaffar Shah لالہ نے سینے میں تکلیف کی وجہ سے انجیوگرافی کروائی...
10/05/2026

ہمارے بہت اچھے دوست اور City Center Q Club کے ممبر Syed Muzaffar Shah لالہ نے سینے میں تکلیف کی وجہ سے انجیوگرافی کروائی تو پتہ چلا کہ دل کے چار وآل میں سے تین بند ہیں اور انھیں اوپن ہارٹ سرجری کا کہ دیا گیا ہے۔

سوموار کو پشاور میں ان کا یہ آپریشن ہونا ہے۔ اللّه سے دعا ہے کہ لالہ کا یہ اپریشن خیر و عافیت سے ہو اور وہ دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ آیئں۔ آمین

دوسری طرف MD CCQC بھائی Malik Jawad بھی راولپنڈی MH میں زیر علاج ہیں۔ مختلف ٹیسٹوں کے بعد معلوم ہوا کہ جگر کی نالی میں بلاکیج ہونے کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار رہے۔ اب الحمد اللہ ڈاکٹرز نے نالی میں ایک سٹنٹ ڈال کر اسے بھال کر دیا ہے۔ اب وہ بہتری کی طرف گامزن ہیں ۔ اللّه سے دعا ہے کہ وہ بھی جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔ آمین۔


خبر غم -ہمارے پیارے دوست اور City Center Q Club کے ممبرز رفاقت بھائی اور جنید بھائی کے والد صاحب رضائے الہی سے وفات پا چ...
05/05/2026

خبر غم -

ہمارے پیارے دوست اور City Center Q Club کے ممبرز رفاقت بھائی اور جنید بھائی کے والد صاحب رضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں جن کا نماز جنازہ 6 مئی بروز بدھ بعد از نماز ظہر 2:30 بجے کاغان میں ادا کیا جائے گا۔

اللّه پاک ان کے والد کو جنت الفردوس میں آعلیٰ مقام عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے ۔ آمین ۔

Syed Muzaffar Shah

CCQC کی پہلی انیورسری پر مہمانوں کی آمد اور کیک کی کٹائی ۔اس موقع پر دیگر مہمانوں کے علاوہ ہمارے پیارے دوست شکیل احمد بھ...
27/03/2026

CCQC
کی پہلی انیورسری پر مہمانوں کی آمد اور کیک کی کٹائی ۔
اس موقع پر دیگر مہمانوں کے علاوہ ہمارے پیارے دوست شکیل احمد بھی موجود تھے جو گزشتہ سال ہم سے جدا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

"ہم تم میں نہیں خاک میں پنہاں ہو کر"

اللّه پاک شکیل بھائی کی کامل بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں آعلیٰ مقام عطاء کرے ۔ آمین

⭐ 𝗔 𝗡𝗘𝗪 𝗪𝗢𝗥𝗟𝗗 𝗥𝗘𝗖𝗢𝗥𝗗!Ronnie O'Sullivan has created yet more snooker history, making the highest break in professional co...
20/03/2026

⭐ 𝗔 𝗡𝗘𝗪 𝗪𝗢𝗥𝗟𝗗 𝗥𝗘𝗖𝗢𝗥𝗗!

Ronnie O'Sullivan has created yet more snooker history, making the highest break in professional competition, ever, with a 16-red 153 total clearance in the opening frame of his World Open quarter-final match against Ryan Day.

Mind-blowing, an absolute genius!

Address

3rd Floor, Raka Poshi Plaza, New Pull Main Bazar Mansehra
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 12:00
14:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 23:00
Sunday 09:00 - 23:00

Telephone

+923441147147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Center Q Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category