24/05/2025
گجرات سے تعلق رکھنے والے سیاح دوستوں کی گلگت میں حادثاتی موت پر بہت دُکھ ہے۔
دوستوں سے گزارش ہے کہ گھومنے پھرنے ضرور نکلیں لیکن بہت محتاط رہیں ۔ اگر سیر کرنی ہے تو اسے ہی مقصد بنائیں بجائے فوٹوگرافی و ویڈیوگرافی ڈرائیو کرتے وقت نہ کریں ۔ نیند پوری کریں ، رات کے سفر سے گریز کریں۔۔۔
پہاڑی علاقوں میں ڈرائیو کرنا میدانی علاقوں کے مقابلے میں بہت مختلف ہے ۔ گاڑی چلاتے وقت موبائل کا استعمال نہ کریں، اپنا سارا فوکس ڈرائیو پہ رکھیں ، آہستہ چلیں ، موڑ بہت تحمل سے کاٹیں، موڑ کاٹتے وقت گاڑی سامنے کی طرف سے آنے والی گاڑی کی نہ جانے دیں۔ موڑ کاٹنے سے پہلے ہرن کا استعمال کریں ، رات کو ڈرائیو نہ کریں ۔ اس کے ساتھ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے لوگ ڈرائیور کی طرف متوجہ رہیں اور نیند کی صورت میں گاڑی کھڑی کر دیں۔ پہاڑی علاقوں میں بچوں اور نوجوانوں کو گاڑی مت دیں۔ ان علاقوں میں ظبیعت میں تحمل اور تجربہ کار ہونا اشد ضروری ہے ۔
زندگی میں جلدبازی کو ختم کریں، صبر و تحمل سے کام لیں۔ زندگی اللہ سبحانہ وتعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ایک زندگی سے بہت سے لوگ اٹیچ ہوتے ہیں۔۔اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں
اللہ ایسی آفات و حادثات سے محفوظ رکھے۔
ان للہ واناالیہ راجعون
اللہ سبحانہ وتعالی تمام مرحومین کی مغفرت ، جنت الفردوس میں اعلی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین یا رب العالمین ۔
گاری کی حادثاتی تصویر زیر نظر جسے چار دن بعد گلگت سکردو روڈ پر دیکھا گیا ہے۔ گاڑی کافی بلندی سے نیچے گری ہے۔