02/04/2024
منگ انقلاب پسندوں کی دھرتی میں میرے دل سے قریب میرے بہت سارے دوست بستے ہیں منگ کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں سچے اور کھرے لوگوں کا شہر جو دل میں کینہ نہیں رکھتے اور بغض،، بڑی سے بڑی بات جھگڑے کو ایک لمحے میں ختم کر کہ ایکدوسرے کہ گلے لگ جاتے ہیں یہ لوگ منگ کہ لوگوں کیساتھ میرا دلی لگاؤ ہے بہت باصلاحیت قربانی دینے والے اور دلیر لوگ ہیں ہمیشہ دوسروں کو عزت دیتے ہیں! ویسے تو منگ میں ہر کسی کا اپنا ایک مقام ہے ہماری کلاس اور عمر کہ ہمارے دوستوں کی شخصیت و کردار کا مجھ سمیت ایک زمانہ معترف ہے لیکن منگ کہ سنیئر لوگوں ہمارے بزرگوں میں جس شخصیت نے مجھے سب سے زیادہ امپریس کیا ہے تو وہ ہیں مولانا عبید اللہ فاروقی صاحب انتہائی وجاہت والے انسان بہت ہی باوقار نہ صرف منگ بلکہ پوری سدھن برادری اور آزاد کشمیر میں ایک بڑے انسان ہیں انتہائی زیرک شخصیت اور قد آور سیاستدان ،، اللہ تعالیٰ ہمارے بزرگوں کو سلامت رکھے ہمارا فخر ہیں یہ لوگ ،، سوشل میڈیا پر آج مولانا عبیداللہ فاروقی صاحب کی تصویر دیکھی تو مجھے یاد آیا 90 کی دہائی میں ایکبار مولانا صاحب نے تحریک آزادی کشمیر کہ تناظر میں ایک متوازی حکومت قائم کرنے کا اعلان کر دیا تھا مجھے ٹھیک طرح سے یاد نہیں لیکن کمانڈر فاروق صاحب کو سپہ سالار بنایا تھا یا وزیر دفاع اور محترم رشید طارق صاحب اپنی خوبصورت آواز کیساتھ نوجوانوں میں انقلابی روح پھونکنے والی شخصیت ،،، ذیر نظر ایک پرانی تصویر میں مولانا عبیداللہ فاروقی صاحب نے کلاشنکوف اٹھا رکھی ہے اور گوریلا کیپ بھی پہن رکھی ہے یہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے جہاد اور گوریلا جنگ کہ تناظر میں ہے،، اپ میں سے شاید بہت کم لوگوں کو علم ہو کہ منگ کہ ہمارے ان عظیم کمانڈوز کا مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک آزادی کشمیر میں بہت کلیدی کردار رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی گوریلا لیڈر شپ محمد یاسین ملک جنہوں نے بعد میں بندوق ترک کر کہ سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا سمیت بیشمار لوگوں کو ہمارے منگ کہ لوگوں نے ٹریننگ دی یادش بخیر اپنے ان بزرگوں کو دیکھ کر انکو خراج تحسین پیش کرنے اور انکی ستائش کہ لئے چند الفاظ تحریر کی صورت میں اپکی نظر کیے ہیں اپ سب کا بہت بہت شکریہ!