Mandi Lions

Mandi Lions Bhutta XI

Alhamdulillah  Win agnist kashmir 11
16/08/2026

Alhamdulillah Win agnist kashmir 11

🏏🔥 BEST OF THREE — بھٹہ الیون بمقابلہ ڈھوک جوڑی آج کھیلے گئے زبردست Best of Three مقابلے میں بھٹہ الیون اور ڈھوک جوڑی کے...
02/08/2026

🏏🔥 BEST OF THREE — بھٹہ الیون بمقابلہ ڈھوک جوڑی
آج کھیلے گئے زبردست Best of Three مقابلے میں بھٹہ الیون اور ڈھوک جوڑی کے درمیان سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ تینوں میچز میں شاندار مقابلہ ہوا اور آخرکار بھٹہ الیون نے سیریز اپنے نام کر لی۔ 🏆🔥
🏏 پہلا میچ
بھٹہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ریگولر اوپنر اور اسٹائلش بلے باز تبریز ظفر نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں بلے بازوں نے زبردست لاٹھی چارج کرتے ہوئے صرف 5 اوورز میں 118 رنز بنا ڈالے۔ 💥🏏
ہدف کے تعاقب میں ڈھوک جوڑی کی ٹیم ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی، جبکہ کپتان حسن بھٹہ کی بہترین بولنگ کی بدولت بھٹہ الیون نے پہلا میچ بآسانی اپنے نام کر لیا۔ 🔥
🏏 دوسرا میچ
دوسرے میچ میں بھی بھٹہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اس بار ٹیم صرف 52 رنز بنا سکی۔
ڈھوک جوڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرا میچ اپنے نام کر لیا۔ ⚡
🏆 تیسرا اور فائنل میچ
فیصلہ کن مقابلے میں ڈھوک جوڑی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 74 رنز بنائے۔
تین اوورز کے بعد رنز کافی زیادہ ہو چکے تھے، لیکن آخری اوور میں کپتان حسن بھٹہ نے کمال کی بولنگ کرتے ہوئے صرف 10 رنز دیے اور ڈھوک جوڑی کو 74 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ 🎯🔥
ہدف کے تعاقب میں احمد، سینئر بلے باز وسیم بنٹو اور علی خان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بھٹہ الیون کو فیصلہ کن کامیابی دلوائی۔ 💥🏏
🏆 بھٹہ الیون نے فیصلہ کن میچ جیت کر Best of Three سیریز اپنے نام کر لی! 🔥
👑 بھٹہ الیون — SERIES WINNERS! 👑
🔥 کپتان حسن بھٹہ کی شاندار بولنگ ،ساتھ معاویہ نے بھی زبردست بالنگ کا مظاہرہ کیا اور احمد ، وسیم بنٹو ,علی خان اور تبریز کی بہترین بیٹنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

⚔️ 38 چک بمقابلہ بھٹہ الیون پہلے میچ کی بات کی جائے تو 38 چک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ماویہ نے پہلے ہی اوو...
19/07/2026

⚔️ 38 چک بمقابلہ بھٹہ الیون
پہلے میچ کی بات کی جائے تو 38 چک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ماویہ نے پہلے ہی اوور میں 3 شکار کرکے میچ کا رخ بھٹہ الیون کی طرف موڑ دیا، لیکن 38 چک نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اسکور کا مجموعہ 77 رنز تک پہنچا دیا۔
عدن اور رانا نصیر نے بھی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں علی خان اور احمد کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت بھٹہ الیون نے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔
دوسرے میچ میں بھٹہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 63 رنز کا ہدف دیا۔ 38 چک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔
اب آتے ہیں فیصلہ کن تیسرے میچ کی طرف
38 چک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 4 اوورز میں 80 رنز بنا ڈالے۔
ہدف کے تعاقب میں بھٹہ الیون کی وکٹیں گرتی رہیں۔ جب آخری اوور میں 28 رنز درکار تھے، پہلی گیند پر علی خان کے آؤٹ ہونے کے بعد آئے کلاس ماسٹر وسیم بنٹو اور وہ کارنامہ دکھایا جو ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔
نام ایسے نہیں بنتے، کچھ کر کے دکھانا پڑتا ہے!
وسیم بنٹو نے 28 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے ہی چھکا لگا کر حاصل کر لیا!
شاباش کلاس ماسٹر وسیم بنٹو! 👑

🏏 آج کھیلی گئی چیلنج بیسٹ آف تھری سیریز 🏏🔥 مونگ الیون 🆚 بھٹہ الیون 🔥پہلے میچ کی بات کی جائے تو مونگ الیون نے ٹاس جیت کر ...
17/07/2026

🏏 آج کھیلی گئی چیلنج بیسٹ آف تھری سیریز 🏏
🔥 مونگ الیون 🆚 بھٹہ الیون 🔥

پہلے میچ کی بات کی جائے تو مونگ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز بنا ڈالے۔ بھٹہ الیون کے بیٹسمین اس ہدف کا تعاقب نہ کر سکے اور مونگ الیون نے پہلا میچ جیت لیا۔

دوسرے میچ میں ایک بار پھر مونگ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اس مرتبہ بھٹہ الیون کی جانب سے رانا نصیر کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے مونگ الیون کے بیٹسمین بالکل بے بس نظر آئے۔ بھٹہ الیون نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مونگ الیون کو صرف 60 رنز پر روک دیا۔

جواب میں احمد اور تبریز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون سائیڈ شو کیا اور بھٹہ الیون نے یہ میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

🔥 تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 🔥

بھٹہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ پر آئے تجربہ کار علی خان اور اسٹائلش بلے باز تبریز ظفر- احمد ـ تینوں بلے بازوں کا بلا خوب چلا اور انہوں نے مونگ الیون کے بالرز کی خوب کلاس لی۔

علی خان کے تجربے اور تبریز ظفر کے تابڑ توڑ اسٹائلش شاٹس نے مونگ الیون کے بالرز کو بے بس کر دیا اور بھٹہ الیون نے 5 اوورز میں 109 رنز کا شاندار مجموعہ کھڑا کر دیا۔

ہدف کے تعاقب میں مونگ الیون کی ٹیم مقررہ اوورز میں مطلوبہ رنز نہ بنا سکی اور 39 رنز سے میچ ہار گئی۔

🎯 بولنگ میں رانا نصیر نے اپنی گھومتی ہوئی گیندوں سے شاندار کارکردگی دکھائی۔

🏆 بھٹہ الیون نے فیصلہ کن میچ جیت کر چیلنج بیسٹ آف تھری سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی! 🏆

🔥 شاندار کم بیک، زبردست مقابلہ اور یادگار فتح! 🔥

پہلا میچ:بھٹہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 52 رنز کا ہدف دیا، جسے 38 Chak نے باآسانی 3 اوورز میں حاصل...
15/07/2026

پہلا میچ:بھٹہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 52 رنز کا ہدف دیا، جسے 38 Chak نے باآسانی 3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
دوسرا میچ:38 چک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 71 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں وسیم بنٹو اور احمد کی شاندار اور تباہ کن بیٹنگ کی بدولت بھٹہ الیون نے یہ ہدف بھی صرف 3 اوورز میں حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
تیسرا اور فیصلہ کن میچ بھٹہ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ رضوان جانی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جبکہ علی خان اور احمد نے بھی بہترین ساتھ نبھایا۔
باؤلنگ میں کپتان حسن بھٹہ، رضوان اور معاویہ نے شاندار کارکردگی دکھائی اور حریف ٹیم کو سخت ٹکر دی۔
آخری اوور میں 17 رنز ڈیفینڈ کیے وسیم بنٹو نے چس پلس بالنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔
آخرکار بھٹہ الیون نے فیصلہ کن مقابلہ 5 رنز سے جیت کر Best of Three سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
🏆 مبارک ہو Bhutta XI!

🏏 چیلنج بیسٹ آف تھری 🏆Bhutta XI 🆚 ماجھی الیونایک سنسنی خیز اور یادگار سیریز میں Bhutta XI نے 2-1 سے شاندار کامیابی اپنے ...
10/07/2026

🏏 چیلنج بیسٹ آف تھری 🏆
Bhutta XI 🆚 ماجھی الیون
ایک سنسنی خیز اور یادگار سیریز میں Bhutta XI نے 2-1 سے شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔
🏏 پہلا میچ:
ماجھی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ Bhutta XI کی جانب سے معاویہ اور حسیم (Haseem) نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ماجھی الیون کو 5 اوورز میں صرف 77 رنز تک محدود رکھا۔ تاہم Bhutta XI کے بیٹسمین ہدف حاصل نہ کر سکے اور پہلا میچ ماجھی الیون نے جیت لیا۔
🏏 دوسرا میچ:
ایک بار پھر ماجھی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، لیکن اس بار بھی Bhutta XI کے بولرز نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ کپتان Hassan Bhutta کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ماجھی الیون صرف 78 رنز بنا سکی۔ جواب میں احمد اور علی خان نے شاندار آغاز فراہم کیا اور Bhutta XI نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
🏏 فیصلہ کن تیسرا میچ:
Bhutta XI نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 105 رنز بنائے۔ تبریز اور احمد نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی، جبکہ رضوان (جانی) نے آخری دو گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگا کر ٹیم کا اسکور 105 رنز تک پہنچا دیا۔
جواب میں ماجھی الیون نے جارحانہ آغاز کیا اور پہلے دو اوورز میں 53 رنز بنا ڈالے، لیکن کپتان Hassan Bhutta نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار کم بیک کروایا۔ آخری اوور میں ماجھی الیون کو 14 رنز درکار تھے، اور جب Bhutta XI کی جیت مشکل دکھائی دے رہی تھی، تب حسیم (Haseem) نے اعصاب شکن آخری اوور کرایا۔ آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے، لیکن حسیم نے بہترین یارکر پر بیٹسمین کو کلین بولڈ کر کے Bhutta XI کو صرف 1 رن سے تاریخی فتح دلا دی۔
🏆 فائنل نتیجہ:
🥇 Bhutta XI 2️⃣-1️⃣ ماجھی الیون
👏 ویری ویل پلیڈ آل بوائز! ❤️🏏

29/06/2026

🏏 چیلنج بیسٹ آف تھری (Second Time) 🏏
🔥 بھٹہ XI بمقابلہ لکھنے والہ 🔥
آج کھیلے گئے بیسٹ آف تھری چیلنج کے سیکنڈ ٹائم میں بھٹہ XI نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنے والہ کو 3-0 سے شکست دے دی۔
🏏 پہلا میچ:

لکھنے والہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 92 رنز اسکور کیے۔ بھٹہ XI کی جانب سے رانا نصیر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

جواب میں احمد کی جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت بھٹہ XI نے ہدف صرف 4 اوورز میں حاصل کر کے یکطرفہ فتح اپنے نام کر لی
🏏 دوسرا میچ:

بھٹہ XI نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے علی خان ,احمد اور حسن Rk کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 5 اوورز میں 75 رنز اسکور کیے۔

جواب میں لکھنے والہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔ رانا نصیر اور معاویہ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہ دیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
🏏 تیسرا میچ:

بھٹہ XI نے ایک بار پھر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 3 اوورزمیں تبریز اور جانی نے 65 رنز کا ہدف دیا۔

معاویہ اور حسن آر کے نے بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جواب میں لکھنے والہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔

آخری اوور میں لکھنے والہ کو جیت کے لیے 23 رنز درکار تھے، لیکن حسن آر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے دباؤ میں ہدف کو ڈیفنڈ کیا اور بھٹہ XI کو فتح دلا دی۔

🏆 بھٹہ XI نے بیسٹ آف تھری چیلنج (Second Time) 3-0 سے اپنے نام کر لیا۔
👏 ویل پلیڈ بھٹہ XI ❤️
💚 ویل فائٹ لکھنے والہ

آج کی بیسٹ آف تھری لکھنےوالہ بمقابلہ بھٹہ الیون(منڈی لائن) بھٹہ الیون(منڈی لائن) نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ب...
24/06/2026

آج کی بیسٹ آف تھری
لکھنےوالہ بمقابلہ بھٹہ الیون(منڈی لائن)
بھٹہ الیون(منڈی لائن) نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھٹہ الیون(منڈی لائن) سے احمد اور علی خان نے اننگ کا آغاز کیا اور جاتے ہی لاٹھی چارج شروع کر دیا اور 5 اوور میں احمد اور علی خان نے 100 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔
معاویہ،صمد،اور احمد کی اچھی بالنگ کی بدولت میچ کو بآسانی اپنے نام کیا۔

دوسرا میچ

بھٹہ الیون(منڈی لائن) نے بیٹنگ کا آغاز کیا اس دفعہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا احمد ،وسیم بنٹو اور علی خان نے 5 اوور میں90 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔
لکھنے والہ کی ٹیم کو بلکل بھی کھل کر کھیلنے کا موقع نا دیا برق رفتار بالنگ کی گئی صمد،معاویہ اور احمد کی جانب سے اور میچ کو بآسانی اپنے نام کیا۔
بھٹہ الیون(منڈی لائن) نے اس طرح بیسٹ آف تھری اپنے نام کی۔
احمد کو اچھی پرفامنس پر پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
ویل پلیڈ آل بوائز

آج میچ ہوامونگ کرکٹ کلب بمقابلہ بھٹہ الیون(منڈی لائن) بیسٹ آف تھری بھٹہ الیون(منڈی لائن) نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اور م...
22/06/2026

آج میچ ہوامونگ کرکٹ کلب بمقابلہ بھٹہ الیون(منڈی لائن) بیسٹ آف تھری
بھٹہ الیون(منڈی لائن) نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 اور میں 81 رن کا ٹارگٹ سیٹ کیا بھٹہ الیون(منڈی لائن) سے احمد، علی خان اور تبریز نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
81 رنز کو ڈیفنڈ کیا حسن بھٹہ ،احمد،معاویہ کسی بھی بیسٹمین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نادیا اور میچ کو بآسانی اپنے نام کیا۔

دوسرا میچ

بھٹہ الیون(منڈی لائن) نے 5اوور میں 90 رن کا ٹارگٹ سیٹ کیا اس دفعہ بیٹنگ کا اچھا مظاہرہ کیا علی خان،احمد اور رضوان عرف جانی نے۔
90رنز کے تعاقب میں مونگ کرکٹ کلب ایک دفعہ پھر ناکام رہی اور بھٹہ الیون(منڈی لائن) کے باؤلرز نے برق رفتار بالنگ کروائی اور مونگ کرکٹ کلب کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاتی رہی اور میچ کو بآسانی اپنے نام کیا۔
ویل پلیڈ آل بوائز

Address

Mandi Bahauddin
50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi Lions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category