THANA 11 FC

THANA 11 FC OF COURSE ALLAH IS GREATEST❤️

تھانہ کالج کالونی فٹ بال گراؤنڈ سے گول پول کی کٹائی ایک غیر اخلاقی اور بچوں وکھلاڑیوں پر کھیل بند کرےنے کی مترادف ایک بز...
20/05/2026

تھانہ کالج کالونی فٹ بال گراؤنڈ سے گول پول کی کٹائی ایک غیر اخلاقی اور بچوں وکھلاڑیوں پر کھیل بند کرےنے کی مترادف ایک بزدلانا حرکت ہے۔اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے تھانہ لیوی پوسٹ کے ذمہ داران سے گذارش ہے کہ اس بزدلانا حرکت کی تحقیقات کرائی جائے👏

پہلا عرفان الدین شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ڈھیرئی گراؤنڈ 🏟️ اج کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ میں مانیار الیون ن...
10/05/2026

پہلا عرفان الدین شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ڈھیرئی گراؤنڈ 🏟️
اج کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ میں مانیار الیون نے پختون خریڑئئ ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
آج میچ کے مہمان خصوصی 🌸
جنرل سکریٹری اسماعیل صاحب جمیل خان اور اکبر علی صاحب
عوامی فٹبال کلب ڈھیری کا بہت شکریہ کے اتنا بڑا ایونٹ بنایا

فائنل میچ انشاء اللّٰہ بروز جمعہ کو مانیار الیون اور کرم خان شہید ڈھیرئی کے مابین کھیلا جائیگا ۔

تھانہ الیون کے ینگ کھلاڑی زیشان خان کی شادی میں شرکت شـــادی___مبــارک ❣️❣️🎉زندگی کا نیا سفر بہت بہت مبارک ہو.. ہمیشہ خو...
06/05/2026

تھانہ الیون کے ینگ کھلاڑی زیشان خان کی شادی میں شرکت شـــادی___مبــارک ❣️❣️🎉
زندگی کا نیا سفر بہت بہت مبارک ہو.. ہمیشہ خوش رہو 🥰
زیشان خان کی شادی تقریب میں شرکت۔
شادی بہت بہت مبارک ہوں۔



🥳

تھانہ الیون فٹبال کلب اور جمیل خان کے طرف سے ، محترم محمد اسماعیل خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے اور ڈسٹرکٹ سو...
06/05/2026

تھانہ الیون فٹبال کلب اور جمیل خان کے طرف سے ، محترم محمد اسماعیل خان کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے اور ڈسٹرکٹ سوات کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جیت درحقیقت ہم سب کے اتحاد اور سوات کے روشن مستقبل کی جیت ہے؛ تمام وابستگان کو یہ کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔"
ازطرف جمیل خان اور تھانہ الیون فٹبال کلب 🎉🥳

Friendly match with All stars Aboha…Thank you for coming 🥰THANA 11 FC No 3 ground thana..
26/04/2026

Friendly match with All stars Aboha…
Thank you for coming 🥰
THANA 11 FC
No 3 ground thana..

انا لله و انا الیه راجعون ممتاز حسین (مرحوم)، ولد عبدالخالق، وفات پا چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، اُن کے درج...
13/04/2026

انا لله و انا الیه راجعون

ممتاز حسین (مرحوم)، ولد عبدالخالق، وفات پا چکے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد 6 بجے مقام بختا جنازگاہ، تھانہ میں ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ سے شرکت کی درخواست ہے۔
جزاکم اللہ خیراً🤲🥹

🌙✨ عید مبارک ✨🌙تھانہ الیون بال کلب  کی جانب سے تمام مسافر بھائیوں ،کھلاڑیوں، سپورٹرز اور چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں س...
20/03/2026

🌙✨ عید مبارک ✨🌙
تھانہ الیون بال کلب کی جانب سے تمام مسافر بھائیوں ،کھلاڑیوں، سپورٹرز اور چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
یہ خوشیوں بھرا دن آپ سب کے لیے امن، خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔ ہم خاص طور پر اپنے اُن بھائیوں اور دوستوں کو بھی عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ملک سے باہر رہ رہے ہیں—آپ ہم سے دور ضرور ہیں مگر ہمیشہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ 💝💝
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ خوشیوں میں جوڑے رکھے۔
آپ سب کو عید مبارک! 🤲🤲
Mehran Khan🙌

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنکیکر فٹبال کلب کے سابقہ کھلاڑی اور مہران چائینہ کے والد محترم ناصر خان انتقال ک...
02/03/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

کیکر فٹبال کلب کے سابقہ کھلاڑی اور مہران چائینہ کے والد محترم ناصر خان انتقال کر گئے ہیں۔ 😔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲

#تھانہ #الیون #فٹبال #کلب اس غم کی گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔
نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎,  انگار فتبال کلب گلجبہ کے  صدر اور ڈی ایف اے سوات کی جنرل سکریٹری اقبال د...
21/02/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎,

انگار فتبال کلب گلجبہ کے صدر اور ڈی ایف اے سوات کی جنرل سکریٹری اقبال دادا گل وفات پا چکا ہے. سب دوستوں کو دعا کی اپیل کی جاتی ہے.

:🔥 بریکنگ نیوز: ملاکنڈ ڈویژن فٹبال کا نیا بادشاہ! 🔥🏆 خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز فٹبال ٹورنامنٹ کا تاج ملاکنڈ کے سر سج گیا...
07/02/2026

:
🔥 بریکنگ نیوز: ملاکنڈ ڈویژن فٹبال کا نیا بادشاہ! 🔥
🏆 خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز فٹبال ٹورنامنٹ کا تاج ملاکنڈ کے سر سج گیا! 🏆
سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن نے بنوں کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد رننگ پینلٹی ککس پر ملاکنڈ نے اعصاب شکن معرکے میں فتح حاصل کی۔
✅ فاتح: ملاکنڈ ڈویژن 🥇
✅ رنرز اپ: بنوں ڈویژن 🥈
ملاکنڈ کے نوجوانوں نے اپنی مہارت اور جذبے سے ثابت کر دیا کہ وہ فٹبال کے میدان کے اصل کھلاڑی ہیں۔ بنوں کی ٹیم نے بھی بہترین کھیل پیش کیا لیکن قسمت نے ملاکنڈ کا ساتھ دیا۔
ملاکنڈ ڈویژن کے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کو بہت بہت مبارک ہو! 🎉⚽

BREAKING NEWS | بریکنگ نیوز 🚨🏆 خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز فٹ بال ٹورنامنٹ - پشاورملاکنڈ ڈویژن نے میدان مار لیا! 💥ایک سنسن...
06/02/2026

BREAKING NEWS | بریکنگ نیوز 🚨
🏆 خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز فٹ بال ٹورنامنٹ - پشاور
ملاکنڈ ڈویژن نے میدان مار لیا! 💥
ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد، ملاکنڈ ڈویژن نے ہزارہ الیون کو 11ویں رننگ پنالٹی کک پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن آخر کار ملاکنڈ کے کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔
⚽ فائنل ٹکراؤ:
اب ٹرافی کی جنگ بنوں ڈویژن اور ملاکنڈ ڈویژن کے درمیان ہوگی۔
🔥 کیا ملاکنڈ اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھ پائے گا یا بنوں بنے گا چیمپئن؟ اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں!

Address

THANA
Malakand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when THANA 11 FC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category