18/08/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم،
الحمدللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل اور تمام کرکٹ کلبوں کے اعتماد کے ساتھ، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لکی مروت مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئی خوشی ہو رہی ہے کہ مروت کلب، لکی سٹی نے بھی ہماری ایسوسی ایشن کے ساتھ باقاعدہ طور رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جس کے بعد ہماری رجسٹرڈ ٹیموں کی تعداد 74 ہو چکی ہے۔ ہر وہ ٹیم جو کھیل، نظم و ضبط، شفافیت اور بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ ہمارے قافلے کا حصہ بنتی ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لکی مروت نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، میرٹ کو فروغ دینے اور کرکٹ کے روشن مستقبل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے۔ اعتماد ہمارا سرمایہ، میرٹ ہماری پہچان اور نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔
آصف نواز خان، صدر، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لکی مروت۔