01/12/2025
اعلان برائے ٹرائلز
ریجنل گیمز 2025-26 — بنوں ریجن
اس دفتر کی جانب سے ضلع بنوں اور بنوں ریجن کے تمام اضلاع جن میں ضلع بنوں، ضلع لکی مروت، ایف آر بنوں/وزیر، اور ضلع شمالی وزیرستان شامل ہیں—کے تمام محکموں، سپورٹس ایسوسی ایشنز، سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، نجی تنظیموں اور عام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ریجنل گیمز 2025-26 کے سلسلے میں بنوں ریجن مردوں کے 35 کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں۔
بنوں ریجن سے تعلق رکھنے والا ہر فرد چاہے وہ اس وقت پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور یا کسی بھی دوسرے شہر میں مقیم ہو اگر اس کا آبائی تعلق بنوں ریجن کے کسی بھی ضلع سے ہے اور اس کی عمر 21 سال سے کم ہے، تو وہ ان ٹرائلز میں شرکت کا اہل ہے۔
تمام نوجوان کھلاڑیوں، طلبہ و طالبات، اداروں کے کھلاڑیوں، اور نجی شعبے میں کھیلنے والے افراد سے التماس ہے کہ وہ ان تاریخوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیں اور اپنے ریجن کی نمائندگی کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
ٹرائلز کی تواریخ:
• 2 اور 3 دسمبر 2025 (بروز منگل و بدھ)
مقامات:
1. بنوں سپورٹس کمپلیکس
2. قاضی محب ہاکی اسٹیڈیم، بنوں
3. شاہین مارشل آرٹس اکیڈمی، سرائے نورنگ
ہر کھیل کا مکمل شیڈول، وقت اور متعلقہ گراؤنڈ علیحدہ سے جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام کھلاڑی مقررہ وقت پر متعلقہ مقام پر پہنچیں اور اپنی شرائطِ اہلیت (شناختی ثبوت/عمر کا ثبوت) ساتھ لائیں۔
یہ ٹرائلز بنوں ریجن کی نمائندگی کے لیے ایک اہم مرحلہ ہیں موجودہ اور سابقہ رہائش سے قطعِ نظر تمام اہل کھلاڑی شرکت کریں۔
انور کمال برکی
ریجنل سپورٹس آفیسر
بنوں ڈویژن،