24/09/2024
جو نہ مل سکے وہی بے وفا
یہ بڑی عجیب سی بات ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
وہی آج تک میرے ساتھ ہے
جو کسی نظر سے عطا ہوئی
وہی روشنی ہے خیال میں
وہ نہ آ سکے میں ہوں منتظر
یہ خلش کہاں تھی وصال میں
میری جستجو کو خبر نہیں
نہ وہ دن رہے نہ وہ رات ہے
کریں پیار لب پہ گلہ نہ ہو
یہ کسی کسی کا نصیب ہے
یہ کرم ہے اسکا جفا نہیں
وہ جدا بھی رہ کے قریب ہے
وہی آنکھ ہے میرے روبرو
اسی ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر
وہی آج تک میرے ساتھ ہے