30/05/2026
🇵🇰 یومِ تکبیر – 28 مئی 🇵🇰
الحمدللہ، 28 مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب ہمارے وطن نے دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اور خودمختار ایٹمی طاقت کے طور پر اپنا مقام بنایا۔
یہ دن قومی وقار، خودداری، اتحاد اور عزم کی علامت ہے۔ آج ہم اپنے اُن سائنسدانوں، قیادت اور تمام قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور قربانیوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰