Pak Training

Pak Training PakTraining is an all new platform for concerned Pakistanis to join hands together for the purpose of getting the crown of ownership back!

This page is for the promotion of our organization. We are providing online courses to the international community. Some of the courses are free and others are paid. Some of our courses are:
IELTS Exams Preparation
IELTS Training Pakistan
Islamic Courses (All free)
IT Courses
Social Orientation Courses

09/01/2025
گھر بیٹھی خواتین اور بچّیوں کے لئے رمضان کا خاص تحفہ   Naat Course  Quran Course  Hifz Course
10/03/2024

گھر بیٹھی خواتین اور بچّیوں کے لئے رمضان کا خاص تحفہ

Naat Course
Quran Course
Hifz Course

31/10/2023

سیدنا غوث اعظمؒ کی ہاسٹل لائف
کچھ روایات کے مطابق سیدنا غوثِ اعظمؒ دس سال کی عمر میں اور کچھ کے مطابق ۱ٹھارہ سال کی عمر میں اپنی بوڑھی والدہ ماجدہ سے اجازت لے کر اعلٰی تعلیم کے لئے گیلان سے بغداد روانہ ہوئے۔ وہاں آپ نے مدرسہ نظامیہ میں داخلہ لیا اور ہاسٹل کے رہائشی طالب علم کی حیثیت سے رہنے لگے۔ لیکن آپؒ کا معمول یہ تھا کہ گھر سے جو رقم آتی اسے فوری طور پر ضرورت مندوں میں تقسیم فرما دیتے۔ مدرسہ والوں نے آپؒ کی تعلیمی قابلیّت کو مدّنظر رکھتے ہوئے بغیر فیس کے پڑھنے کی اجازت تو دے دی لیکن مفت رہائش دینے سے معذرت کر لی۔ لہٰذا آپؒ کلاسز لینے کے بعد جنگل کی طرف رُخ کرجاتےاور وہیں اپنا وقت گزارتے۔میرے مطابق آپؒ کا جنگل میں رہنے کا فیصلہ دو وجوہات کی بنا پر تھا۔ ایک آپؒ اپنی ماں سے کئے ہوئے وعدے میں کوئی کمی نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔ تعلیم حاصل کرنے کی اجازت لی تھی تو بس تعلیم پر ہی پورا دھیان رکھنا چاہتے تھے۔اور دوسری وجہ یہ تھی کہ ہاسٹل کے ماحول سے بچنا چاہتے تھے۔حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ مسلسل فاقہ کشی کی وجہ سے آنکھوں کے آگے دھند چھانے لگی اور الفاظ مدھم ہونے لگے تو غیب سے آواز آئی کہ اتنا تو کھا پی لو کہ پڑھنے میں دشواری نہ ہو۔ آپؒ اٹھے اور تندرو والے کے پاس گئے اور کہا کہ مجھے ڈیڑھ روٹی روازنہ دے دیا کرو جب ممکن ہوا تمھاری رقم ادا کر دیا کروں گا اور اگر نہ کر سکا،یونہی دنیا سے چلا گیا تو مجھےمعاف کر دینا۔یہ سن کر وہ نان بائی رونے لگا اور روٹی دینے کا وعدہ کر لیا۔ کچھ عرصہ بعد آپؒ نے یہ روٹی لینا بھی بند کر دی اورغیب سے پھر آواز آئی کہ اتنا تو کھا لو کہ پڑھ سکو۔ آپؒ نے جواب دیا مجھے شرم آتی ہے، تندور والے کا قرض بہت بن گیا ہے۔ ہاتف غیبی نے جواب دیا فلاں جگہ جاؤ وہاں تمھارے قرض کی ادائیگی کا سامان موجود ہے۔ بتائی گئی جگہ پر سونے کا ٹکڑا پڑا تھا اسے بیچ کر آپؒ نے قرض چکا دیا۔آٹھ سال کا تعلیمی دور یونہی شدید نفس کشی میں گزرا۔
آپؒ کے اس طرزِ عمل میں ہم سب کےلئے بہت سے لمحۂ فکریہ چھُپے ہیں۔ کیا آج کے نوجوان کی ہاسٹل لائف بھی ایسی ہے؟ لڑکیاں ہوں ہا لڑکے، تعلیمی ادارے ہوں یا ہاسٹل، ان کی اکثریّت اس وقت برائیوں کا گڑھ بن چکی ہے۔جھوٹ بول کر گھر والوں سے بڑی رقمیں منگوائی جاتی ہیں اورعیاشیوں میں اڑا دی جاتی ہیں۔جونہی والدین کی نظروں سے آج کا بچّہ اوجھل ہوتا ہے یوں آذاد ہو جاتا ہے جیسے دوبارہ ملنا ہی نہیں۔ والدین اپنا خون، پسینہ، جائدادیں بیچ کر ڈگریاں مکمل کرواتے ہیں اور طلبا و طالبات کی اکثریّت یہ رقم اجاڑ کر پاسنگ مارکس کے ساتھ ڈگریاں لے کر والدین کے ہاتھوں میں تھما دیتی ہے۔
تمام والدین سیّدنا غوث اعظمؒ کے والدین کی طرح بچّوں کو نظروں سے اوجھل کرنے سے قبل اگرتربیّت کا پورا اہتمام کر لیں تو شائد حالات کچھ بہتر ہو جائیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام والدین اپنے طور کوشش کرتے ہیں لیکن جو حالات نظر آ رہے ہیں ان کے مطابق کہیں نہ کہیں والدین کی کوشش میں کمی موجود ہے۔ دوسری طرف آج کا نوجوان جن فتنوں میں گِھرا ہوا ہےان کی تعداد اور طاقت کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ آذاد اور بے لگام میڈیا نے مادر پدر آذادی کو حاصل کرنا ہی نوجوانوں کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد بنا دیا ہے۔یہی وہ تمام عناصر ہیں جن کی وجہ سے نسبتوں اور وسیلوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔
ایسی زندہ مثالیں تلاش کرنی پڑتی ہیں جنہوں نے بہترین عملی نمونہ پیش کیا ہو اور جن کی بہترین کارکردگی کے بعد اللّٰہ اور اس کے حبیب (صلّوا علیہ وآلہ)نے اُنھیں امّت میں فیض بانٹنے پر معمور کر دیا ہو۔سیّدنا غوثِ اعظمؒ بہت امیر اور خانقاہی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ جیسی چاہے زندگی گزار سکتے تھے۔ لیکن انھوں نے اپنے نانا حضور(علیہ افضل الصّلوۃ والتسلیم) کی طرح تمام اسباب کی موجودگی کے باوجود، فقر اختیار کیا۔کیونکہ پنجتن پاکؒ کی نسبت اور پھر اپنے وقت کے کامل والدین اور ولیوں کی نسبتیں اللّٰہ کے حکم سے حفاظت و تربیّت پر معمور تھیں۔ حاصلِ کلام یہ ہے کہ اللّٰہ والوں کی زندگی نہ صرف قیامت تک اس امّت کے لئے بہترین نمونہ ہے بلکہ ان کی ذریعے اللّہ اس کے حبیب (علیہ افضل الصّلوۃ والتسلیم)کی جو مدد آتی ہے اس کے بغیر جان، مال اور ایمان کی حفاظت تقریبًا ناممکن ہے۔اللّٰہ ہمیں اور ہماری قیامت تک کی نسلوں کو پنجتن پاکؓ اور ان کے غلاموںؓ کی حفاظت و تربیّت میں رکھے۔آمین بجاہ النّبیّ الکریم (علیہ افضل الصّلوۃ والتسلیم)۔

گھر بیٹھی خواتین اور بچیّوں کے لئے ربیع غوث اعظم (رح) کا خاص تحفہ  azam naat,   azam manqabat,   azam kalam,   ghousia,
23/10/2023

گھر بیٹھی خواتین اور بچیّوں کے لئے ربیع غوث اعظم (رح) کا خاص تحفہ
azam naat, azam manqabat, azam kalam, ghousia,

گھر بیٹھی بچیوں اور خواتین کے لئے  ربیع الاوّلُ کا تحفہ نعت شریف سیکھیں بلکل مفت!  training online,   naat online,   cou...
30/08/2023

گھر بیٹھی بچیوں اور خواتین کے لئے
ربیع الاوّلُ کا تحفہ نعت شریف سیکھیں بلکل مفت!
training online, naat online, course online, e nabi course online, academy online naat, ul Awwal naat

فری استقبالِ رمضان کورس، رمضان مبارک کے ہر قیمتی لمحہ سے فائدہ اٹھائیں۔
23/02/2023

فری استقبالِ رمضان کورس، رمضان مبارک کے ہر قیمتی لمحہ سے فائدہ اٹھائیں۔

بڑی عید کا بڑا تحفہ، صرف خواتین اور بچّوں کے لئے
07/07/2022

بڑی عید کا بڑا تحفہ، صرف خواتین اور بچّوں کے لئے

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Training posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Training:

Share