22/06/2026
📢 اہم اعلان | Blast Cricket League
السلام علیکم
تمام کرکٹ ٹیموں، کپتانوں اور سپورٹرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ الحمدللہ Blast Cricket League کے تین کامیاب سیزن منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں آپ سب کی محبت، اعتماد اور تعاون شامل رہا
ہماری خواہش تھی کہ
Blast Cricket League Season 4
بھی اسی سال منعقد کیا جائے، تاہم کچھ ناگزیر ذاتی مصروفیات اور انتظامی وجوہات کی بنا پر اس سال لیگ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔
چونکہ مختلف ٹیمیں مسلسل رابطہ کر رہی تھیں اور سیزن 4 کے حوالے سے معلومات حاصل کرنا چاہتی تھیں، اس لیے ضروری سمجھا کہ باضابطہ طور پر آپ سب کو آگاہ کر دیا جائے
ہم آپ سب کے تعاون، محبت اور اعتماد کے بے حد شکر گزار ہیں۔ ان شاء اللہ جب بھی حالات اور وقت سازگار ہوا، Blast Cricket League پہلے سے بہتر انداز میں دوبارہ آپ کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔
آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں
شکریہ
🏏 Blast Cricket League Management