12/07/2019
Football is Coming back to real Footballers, Rizwan Asif Ex-National Team player appointed as Coordinator in DFA Narowal to run the football Afairs in Narowal.
پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے رضوان آصف کو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات تک نارووال میں فٹبال کے معاملات کو چلانے کے لئے کواڈنیتر مقرر کر دیا
لاہور – 12 جولائی 2019 (سپورٹس ورلڈ نیوز) پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن نے قومی فٹبال ٹیم کے سابق رکن اور کے آر ایل کے کھلاری رضوان آصف کو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات تک نارووال میں فٹبال کے معاملات کو چلانے کے لئے کواڈنیٹر مقرر کر دیا ہے. سپریم کورٹ آف پاکستان کی زیر نگرانی ہونے والے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں گذشتہ برس چار سال کے لئے منتحب ہونے والے صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبرپی ایف اے 19 / ڈی ایف اے – نارووال 032 کے مطابق رضوان آصف ڈی ایف اے کے آئندہ انتخابات تک نارووال فٹبال کے معاملات کی نگرانی کریں گے. پنجاب فتبال ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فٹبال کو قابضین سے چھڑا کرکے اصل وارثوں اور حقیقی کلبوں کو آگے لانے کے لئے موقع دینے کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا اور آئندہ کسی حقدار کلب کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی .