Trainer Muhammad Waqas

Call Directions Website Contact the business

Trainer Muhammad Waqas I am a Trainer, Psychologist, NLP Master Practitioner and Author of two Book. Remember, if you think, you can.
(201)

NLP Trainer | Psychologist | Coach | 3x Author | Mind Reprogramming Trainer | Pakistan Air Force Retd

Helping Professionals Overcome Limiting Beliefs |
Transform Fear into Confidence Through NLP & Psychology
DM “SUCCESS” for Free Growth Strategy Call I believe that there are a lot of opportunities and resources to solve our problem and upgrade our lives, but sometimes we cant find them.

25/10/2026
میرے محلے میں ایک درزی ہوا کرتا تھا، چاچا رفیق۔ دکان اتنی چھوٹی کہ دو گاہک ایک ساتھ آ جائیں تو تیسرے کو باہر کھڑا ہونا پ...
25/10/2026

میرے محلے میں ایک درزی ہوا کرتا تھا، چاچا رفیق۔ دکان اتنی چھوٹی کہ دو گاہک ایک ساتھ آ جائیں تو تیسرے کو باہر کھڑا ہونا پڑتا، مگر کام ایسا کہ لوگ عید سے مہینوں پہلے کپڑے دے جاتے۔ ایک دن میں نے ہمت کر کے پوچھ لیا، "چاچا، آپ کے ہاتھ میں ایسا کیا ہے؟" وہ ہنس پڑے اور بولے، "بیٹا، ہاتھ میں کچھ نہیں۔ میں نے اپنے استاد کو دس سال دیکھا ہے۔ دیکھا کہ وہ ناپ کیسے لیتے ہیں، گاہک سے بات کیسے کرتے ہیں، اور غلطی ہو جائے تو کیا کہتے ہیں۔"

یہ جملہ "میں نے دیکھا ہے" مجھے برسوں یاد رہا۔ پھر جب میں نے این ایل پی پڑھی تو احساس ہوا کہ چاچا رفیق بغیر کوئی کتاب پڑھے وہی کر رہے تھے جسے این ایل پی میں ماڈلنگ کہتے ہیں۔

ماڈلنگ کا مطلب ہے کسی کامیاب انسان کے نتیجے کو نہیں، اس کے طریقے کو سمجھنا۔

ہم عموماً کیا کرتے ہیں؟
کسی کی کامیابی دیکھتے ہیں، اس کی گاڑی، اس کا کاروبار، اس کا نام، اور ایک ٹھنڈی سانس لے کر کہہ دیتے ہیں، "یار اس کی تو قسمت اچھی ہے۔" یہ جملہ بڑا آسان ہے، کیونکہ اگر سب قسمت کا کھیل ہے تو ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ جسے ہم قسمت والا کہتے ہیں، اس نے شاید برسوں ایسی محنت کی ہو جو ہم نے کبھی دیکھی ہی نہیں۔

این ایل پی ایک الگ بات کہتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ کامیابی کی ایک ترتیب ہوتی ہے، اور جو چیز ترتیب رکھتی ہو اسے سیکھا جا سکتا ہے۔ ہر کامیاب شخص کے پیچھے تین چیزیں کام کر رہی ہوتی ہیں۔ پہلی یہ کہ وہ سوچتا کیسے ہے۔ مشکل آنے پر اس کے اندر کون سی آواز بولتی ہے: "اب کیا ہوگا؟" یا "اب میں اس سے کیا سیکھوں؟" دوسری یہ کہ وہ عمل کیسے کرتا ہے۔ صبح اٹھ کر پہلا کام کون سا کرتا ہے، فیصلہ کرتے وقت کن باتوں کو دیکھتا ہے، کس سے مشورہ لیتا ہے۔ تیسری اس کی اندرونی کیفیت۔ اس کا اعتماد، اس کی چال، اس کا لہجہ، اس کی سانس۔

اب ایک ضروری وضاحت کہ ماڈلنگ اندھی نقل کا نام نہیں۔ کسی کا لباس پہن لینے یا اس جیسی آواز نکال لینے سے آپ وہ نہیں بن جاتے۔ اصل چیز اس کی ترتیب ہے کس موقع پر اس نے کیا سوچا، پھر کیا کیا، پھر کیا نتیجہ ملا۔ چاچا رفیق نے استاد کی دکان کی نقل نہیں کی تھی، استاد کے انداز کو اپنے اندر اتارا تھا۔

تو عملی طور پر آپ کیا کریں؟
سب سے پہلے اپنے شعبے کا ایک ایسا انسان چنیں جس کے نتائج آپ کو واقعی پسند ہوں۔ پھر اسے غور سے دیکھیں، اس کی عادتیں، اس کی زبان، مشکل وقت میں اس کے فیصلے۔ موقع ملے تو اس سے پوچھیں: "آپ پہلا قدم کیا اٹھاتے تھے؟ ناکامی کے بعد خود سے کیا کہتے تھے؟" اور جو کچھ سمجھ آئے، اسے اپنی زندگی کے کسی چھوٹے سے حصے میں ایک ہفتہ آزما کر دیکھیں۔

قرآن میں ارشاد ہے: "وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ" یعنی خود تمہارے اندر بھی نشانیاں ہیں، کیا تم دیکھتے نہیں؟ دیکھنا بھی ایک صلاحیت ہے، اور جو آنکھ غور سے دیکھنا سیکھ لے وہ ہر جگہ سے سیکھ لیتی ہے۔

ایک بات اور کہ جس کی آپ نقل کر رہے ہیں، وہ بھی انسان ہے۔ اس کی خوبیاں لیجیے، کمزوریاں نہیں۔ اور آخر میں اپنا رنگ ضرور شامل کیجیے، کیونکہ جب نقل سمجھ بن جاتی ہے تو وہ آپ کی اپنی چیز بن جاتی ہے۔

اگلی بار کسی کامیاب شخص کو دیکھیں تو یہ نہ کہیں کہ "قسمت والا ہے"۔ دیکھیں کہ اس نے الگ کیا کیا؟ یہ ایک سوال آپ کی سوچ کا رخ بدل سکتا ہے۔ ایسی تکنیکیں سیکھنے کے لیے ہمارے فری ویبینار میں ضرور شامل ہوں۔ لنک کے لیے کمنٹ سیکشن میں موجود ہے۔

Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd

کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے کی فکر اور ڈر ہی ہمیں سب سے زیادہ تھکا دیتا ہے اور مشکل لگتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ کام بہت...
25/10/2026

کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے کی فکر اور ڈر ہی ہمیں سب سے زیادہ تھکا دیتا ہے اور مشکل لگتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ کام بہت بڑا اور بوجھل ہے، جس کی وجہ سے ہم اسے شروع کرنے سے گھبراتے ہیں۔

لیکن اگر آپ ہمت کر کے اس پہلے قدم کی مشکل اور ڈر کو پار کر لیں، تو آگے کا راستہ بہت آسان ہو جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہی کام، جو پہلے ناممکن لگ رہا تھا، اتنا آسان ہو جاتا ہے کہ آپ اسے کھیل ہی کھیل میں بنا کسی بوجھ کے کرنے لگتے ہیں۔
بس شروعات کی دیر ہوتی ہے۔

Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd

اوورتھنکنگ کی عادت میں مبتلا افراد کے لیے ایک بہترین اور مؤثر طریقہ:جب بھی آپ محسوس کریں کہ آپ کے ذہن میں خیالات ایک ہی ...
24/10/2026

اوورتھنکنگ کی عادت میں مبتلا افراد کے لیے ایک بہترین اور مؤثر طریقہ:

جب بھی آپ محسوس کریں کہ آپ کے ذہن میں خیالات ایک ہی دائرے میں گھوم رہے ہیں، تو ایک کاغذ پر یہ تین باتیں لکھ لیں:

۱) میں دراصل کیا فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں؟
۲) وہ کون سی معلومات ہے جو یہ فیصلہ کرنے میں میری مدد کرے گی؟
۳) جو معلومات میرے پاس اس وقت موجود ہے، اس کی بنیاد پر میں فوری طور پر کیا قدم اٹھا سکتا ہوں؟

اگر واقعی معلومات کی کمی ہے تو مزید تحقیق کر کے وہ معلومات حاصل کریں لیکن اگر معلومات کی کوئی کمی نہیں ہے، تو سمجھ جائیں کہ آپ فیصلہ کرنے کے خوف اور اندرونی بے چینی سے بچنے کے لیے ضرورت سے زیادہ سوچنے کا سہارا لے رہے ہیں۔

یہ طریقہ فوری طور پر آپ کی اورتھنگنگ کو کم کریں گا۔

Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd

بہت سے لوگ اپنی زندگی کو ایک ہی جھٹکے میں بدلنے کی کوشش میں خود کو تھکا دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سالوں کے رویے، پرانی ع...
24/10/2026

بہت سے لوگ اپنی زندگی کو ایک ہی جھٹکے میں بدلنے کی کوشش میں خود کو تھکا دیتے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ سالوں کے رویے، پرانی عادتیں اور الجھنیں ایک ہی رات میں غائب ہو جائیں، اور جب ایسا نہیں ہوتا تو اندر مایوسی جنم لیتی ہے۔
این ایل پی (NLP) کے تناظر میں دیکھا جائے تو ہمارا دماغ اچانک آنے والی کسی بڑی اور غیر معمولی تبدیلی کو ایک 'خطرہ' سمجھتا ہے۔ جیسے ہی آپ ایک ہی دن میں سب کچھ بدلنے کی ضد باندھتے ہیں، لاشعور مزاحمت کھڑی کر دیتا ہے اور آپ کا ارادہ ٹوٹ جاتا ہے۔ این ایل پی کی زبان میں اسے 'چنکنگ ڈاؤن' (Chunking Down) کہتے ہیں یعنی اپنے بڑے، خوفزدہ کرنے والے مقصد کو اتنے چھوٹے، آسان حصوں میں تقسیم کر دینا کہ دماغ کو کوئی بوجھ یا خطرہ محسوس ہی نہ ہو۔

زندگی میں بیزاری اور ذہنی دباؤ تب نہیں آتا جب کام زیادہ ہو، بلکہ تب آتا ہے جب ہم مرتبان میں ایک ساتھ پورا پتھر سختی سے ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انسانی ذہن کی ساخت بتدریج سیکھنے کے لیے بنی ہے۔ روزانہ چند صفحات کا مطالعہ، صبح کے پندرہ منٹ کی واک، یا صرف منفی خیال کو پکڑ کر اسی لمحے بدل دینے کا شعور یہ بظاہر معمولی سے کنکر ہیں، لیکن وقت کے ساتھ یہی نیورل پاتھ ویز (Neural Pathways) کو تشکیل دیتے ہیں اور لمبے عرصے تک رہنے والی تبدیلی لاتے ہیں۔

خود سے بڑی چھلانگ کا مطالبہ بند کیجیے۔ کسی پرفیکٹ دن کے انتظار کے بجائے چھوٹے مگر مسلسل قدم پر فوکس رکھے یہ بالآخر انسان کی نئی پہچان بنتے ہیں۔

Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd

ہم اکثر زندگی سے نئی شروعات اور خوشیاں مانگتے ہیں، لیکن ہاتھ پرانے پچھتاووں اور تلخ یادوں سے بھرے رکھتے ہیں۔ جب تک مٹھی ...
24/10/2026

ہم اکثر زندگی سے نئی شروعات اور خوشیاں مانگتے ہیں، لیکن ہاتھ پرانے پچھتاووں اور تلخ یادوں سے بھرے رکھتے ہیں۔ جب تک مٹھی بند رہے گی، کوئی نئی نعمت اس میں نہیں سما سکتی۔ ماضی کا بوجھ صرف ایک سبق تھا، مستقل سزا نہیں۔

اپنے ذہن کو ان بے مقصد خیالات سے آزاد کریں تاکہ آپ زندگی کے نئے اور شاندار مواقع تھام سکیں۔ اگر آپ اپنے ذہن کو ری پروگرام کر کے نئی سمت دینا چاہتے ہیں، تو ہمارا فری NLP ویبینار آپ ہی کے لیے ہے۔

ویبینار واٹس ایپ گروپ کا حصہ بننے کے لیے ابھی کمنٹ سیکشن میں دیے گئے لنک پر کلک کر کے فوری گروپ جوائن کریں۔

Muhammad Waqas
NLP Trainer
Life Coach
Psychologist
Author
Pakistan Air Force Retd

Address

First Floor, Suit No 594, Block F2, Johar Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trainer Muhammad Waqas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Trainer Muhammad Waqas:

Shortcuts

Share

Category