18/11/2021
قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے جبکہ انہوں نے صحت یابی کے لیے دعاوں کی درخواست کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے رواں سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ سے دلبرداشہ ہو کر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ کو تبدیل کردیا جائے تو وہ لیکشن کے لیے دستیاب ہوسکتے ہیں۔محمد عامر کا ریٹائرمنٹ کی وجوہات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ نے لوگوں کے دماغ میں ڈالا کہ میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا، موجودہ ٹیم میجمنٹ میرے پیچھے ہی پڑگئی۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ مجھد پر بار بار الزام لگایا کہ لیگ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے جبکہ سابق کرکٹرز میری ماضی کی غلطی کو جواز بناکر مجھ پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میں کمزور نہیں ہوں، اگر کمزور ہوتا تو 2010 کے واقعے کے بعد کرکٹ میں واپس نہیں آتا لیکن میں واپس آیا اور ایشیا کپ سمیت 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھائی