11/10/2022
پاکستان ٹیم اس وقت صرف محمد رضوان اور بابر اعظم کے آسرے پر کھیل رہی ہے۔ جس میچ میں ان دونوں میں سے کوئی بھی 70 سے زیادہ رنز کی اننگز کھلتا ہے وہ میچ پاکستان کی ٹیم جیت جاتی ہے یہ اگر پہلے بیٹنگ کر رہی ہو تو 170 تک پہنچ جاتی ہے۔ جس دن دونوں جلدی آؤٹ ہو جائیں تو پاکستان ٹیم مشکل سے 130 سے 140 رنز تک پہنچ پاتی ہے۔ اس کی وجہ مڈل آرڈر ہے جو مسلسل 25 20 میچوں سے فلاپ ہو رہا ہے لیکن مجال ہے کہ کوئی تبدیلی کی جائے۔ افسوس ہوتا ہے اس مڈل آرڈر کے ساتھ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے آسٹریلیا جا رہی ہے جہاں بڑے بڑے پلیئرز بے بس ہو جاتے ہیں اور اچھا پرفارم نہیں کر پاتے۔ باقی خیر یہ پاکستان کی ٹیم ہے اس میں ایسے ہی سلکشن ہوتی ہے 50 میچ کھیل کر بھی کوئی 50 نہ ہو ایسے پلیئرز کو رکھا ہوا ہے کہ چھکا لگا لیتا ہے بھائی چھکے تو بولرز بھی لگا دیتے ہیں نسیم شاہ نے 2 چھکے لگا کر پاکستان کو میچ جیتا دیا تھا