Pakistan Professional Boxing Association

Pakistan Professional Boxing Association Professional Boxing

09/08/2026
داؤدباکسنگ ارینہ پشین  کا افتتاح بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری علی اکبر بنگلزئی فائنانس سیکرٹری ع...
07/08/2026

داؤدباکسنگ ارینہ پشین کا افتتاح بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری علی اکبر بنگلزئی فائنانس سیکرٹری عبداللہ رند کر رہے ہیں اس موقع پر جج ریفری عتیق اللہ خلجی کوچ عباس شاوانی ماما منیر مینگل اور نیشنل کوچ داؤد خان کاسی بھی موجود ہے

سخی باکسنگ کے دورے کے موقع پر فائنانس سیکرٹری عبداللہ رند جج ریفری عتیق اللہ خلجی باکسنگ کوچ عباس شاہوانی باکسنگ کوچ زبی...
05/08/2026

سخی باکسنگ کے دورے کے موقع پر فائنانس سیکرٹری عبداللہ رند جج ریفری عتیق اللہ خلجی باکسنگ کوچ عباس شاہوانی باکسنگ کوچ زبیر دورانی

01/08/2026
کوئٹہ میں بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی ایوارڈ سرمنی کا انعقادکوئٹہ: (ارباز خان)بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوس...
01/08/2026

کوئٹہ میں بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی ایوارڈ سرمنی کا انعقاد

کوئٹہ: (ارباز خان)بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پروفیشنل باکسنگ چیمپئنز کے اعزاز میں شاندار ایوارڈ سرمنی کا انعقاد ماہ یار ہوٹل ڈی سی آر کوئٹہ میں کیا گیا۔ یہ ایونٹ بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی کے فائنانس سیکرٹری عبد اللہ رند کی کاوشوں سے باکسنگ چیمپئنز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

تقریب کی میزبانی ماہ یار ہوٹل کے مالک کمانڈر سردار یونس خان تاجک نے کی۔اس موقع پر سید سخی آغا، کامران کبدانی، بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی مینگل، جنرل سیکرٹری علی اکبر بنگلزئی، نائب صدر ارشدکاسی ، ہدہ سپورٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نہال خان بلوچ، ماما منیز مینگل، اصف مراد شاہ بسم اللہ ہزارہ عتیق اللہ خلجی محمد عباس شاوانی محسن خان داؤد خان کاسی میر زوہیب بادینی، عبدالقہادر مشوانی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نہال خان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ باکسنگ جیسے کھیلوں کو فروغ دینے سے ہمارے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

کمانڈر سردار یونس خان تاجک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ماہ یار ہوٹل کو بلوچستان کے چیمپئنز کی میزبانی کا موقع ملا۔ ہم کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

ارشد کاسی نے کہا کہ بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے ثابت کر دیا ہے کہ محنت اور لگن سے ہمارے کھلاڑی بڑے بڑے اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت کو بھی کھیلوں کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے چاہییں۔

عبدالغنی مینگل نے کہا کہ آج کے چیمپئن کل کے ہیرو ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ بلوچستان کی سرزمین نے بہادر اور محنتی باکسرز پیدا کیے ہیں۔ یہ تقریب نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

تقریب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باکسرز کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جن میں جاویدہزارہ حبیب اللہ یاسر ہزارہ علی احمد ، صدیق اللہ، غلام عباس، حکمت اللہ، حفیظ ٹائسن ریحان خان اور دیگر شامل تھے۔

مقررین نے کہا کہ یہ صرف ایوارڈ کی تقریب نہیں بلکہ یہ بلوچستان کے فخر کا جشن ہے۔ بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

تقریب کے آخر میں کہا گیا کہ "ایک ٹیم، ایک مقصد - بلوچستان کے لیے چیمپئنز کی تعمیر ہیں۔

31/07/2026
31/07/2026

بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسیشن کی جانب سے پروفیشنل باکسرز کے لیے ایوارڈ شو 31 جولائی بروز جمعہ ٹھیک پانچ بجے

Address

Serjeet Building Mecload Road Lahore
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Professional Boxing Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category