Al Syed Cricket Club

Al Syed Cricket Club Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Syed Cricket Club, Sports Team, Kotla Qasim Khan.

18/08/2025
24/25السید کرکٹ کلب سیزن ایورڈ سرمنیالسید کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ایک شاندار سرمنی کا اہتمام کیا گیا. جس میں رواں سیزن می...
17/08/2025

24/25السید کرکٹ کلب سیزن
ایورڈ سرمنی
السید کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ایک شاندار سرمنی کا اہتمام کیا گیا. جس میں رواں سیزن میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے.
شکر الحمدللہ اس سیزن السید کرکٹ کلب نے چار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور گجرات کے کرکٹ حلقوں میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے.
معزز مہمانان گرامی قدر
جناب عزت مآب محترم سیدعلی حسن شاہ صاحب
جناب عزت مآب محترم مرزا کاشف صاحب
جناب عزت مآب محترم حسن بھٹہ صاحب
جناب عزت مآب محترم ساجد مہر صاحب
جناب عزت مآب محترم عادل بٹ صاحب
سرکردہ کھلاڑیوں میں
بیسٹ بیٹر دلدار خان کیش بمعہ شیلڈ
بیسٹ باؤلر انصر اقبال کیش پرائز بمعہ شیلڈ
بیسٹ آل راؤنڈر مرزا مبشر علی کیش پرائز بمعہ شیلڈ
بیسٹ فیلڈر گلریز ریاض کیش پرائز بمعہ شیلڈ
بیسٹ بیٹنگ اننگز شاہ زیب خان کیش پرائز بمعہ شیلڈ
بیسٹ باولنگ سپیل میاں لئیق احمد کیش پرائز بمعہ شیلڈ
محترم عادل بٹ صاحب کی طرف سے دلدار خان کو بیسٹ بیٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبلغ 5000 کیش پرائز بھی دیا گیا.
معزز مہمانوں کو السید کرکٹ کلب کی مینجمنٹ کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئیں.
ہمارے کلب کے اونرز صاحبان کی طرف سے اس کارکردگی کو سراہا گیا اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اسی تسلسل کو جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا گیا.
محترم سید علی حسن شاہ صاحب اور مرزا کاشف صاحب کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا.
دونوں معززین کی جانب سے ایک بڑا اعلان بھی کیا گیا کے آنے والے سیزن میں جو بھی بیٹر 100 اسکور کرے اور باؤلر 5 وکٹیں حاصل کرے تو انکو 5000 کیش پرائز دیا جائے گا
رہے گا نام بس اللہ گا

زاہد بٹ میموریل لیگ لالہ موسیٰ السید کرکٹ  کلب بمقابلہ دینہ چک کرکٹ کلب السید کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس...
29/01/2025

زاہد بٹ میموریل لیگ لالہ موسیٰ
السید کرکٹ کلب بمقابلہ دینہ چک کرکٹ کلب
السید کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے
دلدار خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 بالز پر 77 رنز بنائے
اور ٹیم کیپٹن حافظ شہباز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنائے
دینہ چک کی جانب سے جمشید اقبال اور مرزا قاسم کی اچھی باولنگ
ہدف کے تعاقب میں دینہ چک کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی دو وکٹیں جلدی کھونے کے بعد جمشید اقبال اور مرزا قاسم کی اچھی بیٹنگ
لیکن زکی الرحمن اور چاچو مبشر کی عمدہ باولنگ پارٹنر شپ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا ایک کے بعد ایک بیٹر بس تھوڑی دیر کا ہی مہمان ثابت ہوا
لالا انصر اور میاں لئیق احمد نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ صاف کیے اور دینہ چک 144 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی
انصر اقبال اور زکی الرحمن نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
دلدار خان مین آف دی میچ قرار پائے
ویل پلیڈ السید کرکٹ کلب
ہارڈ لک دینہ چک کرکٹ کلب

السید کرکٹ کلب Many Many ccongratulationsTo Our Owners And Well Wishers
20/01/2025

السید کرکٹ کلب
Many Many ccongratulationsTo Our
Owners And Well Wishers

New Adidas Style Kitt For Team Al Syed Cc Brand Team Brand Look Brand Players
02/01/2025

New Adidas Style Kitt For
Team Al Syed Cc
Brand Team
Brand Look
Brand Players

11/12/2024


السید کرکٹ کلب بمقابلہ جناح کرکٹ کلب
السید کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 240 رنز بنائے
استاد عاصم بلو نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ساتھ دلدار خان نے بھی 66 رنز کی اننگز کھیلی دونوں نے اوپننگ پارٹنر شپ میں 100 رنز کا سٹینڈ دیا مڈل آرڈر میں شاہزیب خان نے 50 اور گلریز نے 28 رنز بنائے
جواب میں جناح کرکٹ کلب کی بیٹنگ السید کرکٹ کلب کے فاسٹ باؤلرز کے آگے لڑکھڑا گئی ٹیم کیپٹن حافظ شہباز اور احسان کا اچھا باولنگ سپیل پاور پلے میں ہی ٹیم کے کمر توڑ دی
زلے شاہ اور عثمان گولڈن کی بھی اچھی باولنگ جناح کی جانب سے محمد علی کی شاندار فائٹنگ ففٹی لیکن ٹیم کو شکست سے نا بچا سکے جناح کرکٹ کلب 28.3 اوورز میں 197 رنز پر آل آؤٹ
السید کی جانب سے حافظ شہباز اور لالا انصر نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں
ویری ویل پلیڈ ٹیم السید کرکٹ کلب
ہارڈ لک جناح کرکٹ کلب

  السید کرکٹ کلب بمقابلہ کلیوال کرکٹ کلب السید کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 266 رنز بن...
07/12/2024


السید کرکٹ کلب بمقابلہ کلیوال کرکٹ کلب
السید کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 266 رنز بنائے
مرزا مبشر علی المعروف چاچو بشری نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 12 بلندو بال سکسز کی بدولت سیزن کی لگاتار دوسری سینچری اسکور کی
انکا ساتھ دیا استاد عاصم بلو جنہوں نے آج اپنے ڈیبیو میچ میں 77 رنز بنائے
جواب میں کلیوال کرکٹ کلب نے بھرپور مظاہرہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 262 رنز بنا کے آل آؤٹ ہوگئی
عثمان بٹ اور ذوالقرنین کی شاندار ففٹیز رائیگاں
لیکن السید کرکٹ کلب کے ٹیم کیپٹن حافظ شہباز اور میاں لئیق احمد کی تباہ کن بولنگ کی بدولت سنسنی خیز میچ السید کرکٹ کلب نے 4 رنز سے جیت لیا آخری اوور میں ایک مرتبہ پھر چاچو بشری نے 9 رنز سیو کرلے میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا
ویری ویل پلیڈ ٹیم السید کرکٹ کلب
ہارڈ لک کلیوال کرکٹ کلب

السید کرکٹ کلب کے مڈل آرڈر بیٹسمین سید رحمان شاہ جی کو اللہ پاک نے چاند جیسے بیٹے سے نوازا ہے اللہ پاک لمبی اور ایمان وا...
15/11/2024

السید کرکٹ کلب کے مڈل آرڈر بیٹسمین سید رحمان شاہ جی کو اللہ پاک نے چاند جیسے بیٹے سے نوازا ہے اللہ پاک لمبی اور ایمان والی زندگی عطا فرمائے آمین
السید کرکٹ کلب کی طرف سے سید رحمان شاہ جی کو بہت بہت مبارک ہو

 # Big Announcement السید کرکٹ کلب نے سیزن 24/25 کے لیے اپنے نئے کیپٹن کا اعلان کر دیا ہے اس سال کیپٹن ہونگے بہت ہی اچھے...
12/11/2024

# Big Announcement
السید کرکٹ کلب نے سیزن 24/25 کے لیے اپنے نئے کیپٹن کا اعلان کر دیا ہے
اس سال کیپٹن ہونگے بہت ہی اچھے آل راؤنڈر حافظ محمد شہباز فرام چنڈالہ
ہم حافظ صاحب کو کیپٹن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ان کی کپتانی میں السید کرکٹ کلب بلندیوں کو چھوئے آمین

Address

Kotla Qasim Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Syed Cricket Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category