22/07/2026
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (HQ) کوہاٹ جناب نوید احمد نے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس، میری سپورٹس کمپلیکس، تحصیل میونسپل سپورٹس ہال ، استرزئی بالا گراؤنڈ ، بابری بانڈا گراؤنڈ ، گنڈیالی گراؤنڈ کا دورہ کیا دورے کے دوران دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور ان کی مجموعی حالت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی، دیکھ بھال اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان سہولیات کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور عوام کے فائدے کے لیے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنائیں۔
اس موقع پر ریجنل سپورٹس افیسر جناب اسد خان ہوتی صاحب ، ایڈمنسٹریٹر جناب ذیشان فہیم قریشی صاحب بھی موجود تھے