28/08/2026
الحمدللہ 🤝❤️
ہم اپنے گاؤں کی طرف سے بلی ٹنگ کے ناظمین، جن میں چیرمین عصمت خان، کونسلر بہاؤالدین، چیرمین ہاشم خان، کونسلر سلیم خان، کونسلر توقیر خان،
شامل ہیں،ھم انکے دل سے بہت شکر گزار ہیں کہ ہمارے ساتھ پیش آنے والے معاملے کے بعد وہ خود کمیٹی کے ممبران ہمارے گاؤں تشریف لائے اور ہمارے ساتھ باقاعدہ طور پر صلح و معذرت کی۔
*ھمارے گاؤں کوٹ کے ممبران*
چیرمین عابد، کونسلر عتیق خالد، نوید صاحب اور عاطف قریشی،مظھر حمید،ثاقب رشید،عبدالسلام ھم انکے بھی تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
ہم ان تمام معزز شخصیات کے دل سے بہت شکر گزار ہیں۔ ہمارے لیے یہ بہت بڑی بات ہے کہ انہوں نے خود آ کر معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیا۔ 🤝
ہم بھی دل سے چاہتے ہیں کہ دونوں گاؤں کے درمیان ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارہ قائم رہے۔ ان شاء اللہ، ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے اور پرانی باتوں کو پیچھے چھوڑ کر امن کے ساتھ رہیں گے۔
آخر میں، ہم تمام بلی ٹنگ کے ناظمین، گاؤں کے ممبران اور بزرگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور صلح و صفائی کے لیے خود ہمارے گاؤں تشریف لائے۔ ❤️🤝
اللہ تعالیٰ ہم سب کے درمیان محبت، اتحاد اور امن قائم رکھے۔ آمین 🤲