29/08/2026
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کے فراہم کردہ فنڈ سے تحصیل درہ آدم خیل میں فوکل پرسن شاہ حسین ، ضیاء آفریدی صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ کے زیرِ انتظام ژواکی کے پانچ ویلیج کونسلوں آڑاخیل ، شین ڈھنڈ ، پایا ژواکی ، آول باز کلے کی فٹبال ، والی بال ٹیموں میں کٹس اور کھیلوں کا سامان فٹبال والی بال کرکٹ بیٹ و بال تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر صدر فٹبال ایسوسی ایشن کوہاٹ ضیاء آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت، جسمانی صحت اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہر نوجوان کو کھیلوں کی بہتر سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر آسکیں۔
یہ اقدام علاقے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور مثبت معاشرتی ماحول کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔