03/11/2024
کھیلتا پنجاب کے تیسرے روز کے مقابلے جاری ہیں جس میں اج بیڈمنٹن کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلے گئے جس کے مہمان خصوصی چوہری ضیاء الرحمن ایم پی اے پی پی 209 ضلع خانیوال تھے تفصیلات کے مطابق بیڈمنٹن کے پہلے سیمی فائنل کا مقابلہ کبیر والا بیڈمنٹن کلب اور افیسر بیڈمنٹن کلب میں کھیلا گیا جس میں کبیر والا بیڈمنٹن کلب نے سخت مقابلے کے بعد آفیسر بیڈمنٹن کلب کو 2,0 سے شکست دے دی جبکہ دوسرا سیمی فائنل کبیر والا بیڈمنٹن کلب اور ایم اے جناح بیڈ مٹن کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں خانیوال بیڈمنٹن کلب نے ایم اے جناح بیڈ میٹن کلب کو 2,0 سے شکست دے دی اور فائنل کا مقابلہ آر سی اے خانیوال اور کبیروالا بیڈمنٹن کلب کے درمیان کھیلا گیا سنسی خیز مقابلے کے بعد آر سی اے نے 2,1 سے کبیروالا بیڈمنٹن کلب کو شکست دی اور جیت اپنے نام کی چودری ضیاء الرحمن نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ونر اور رنر اپ ٹرافی کی رونمائی بھی کی جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر محمد حفیظ اور ٹیم آفیشلز بھی ان کے ہمراہ تھے