29/08/2026
کیا پاکستان کھیلوں میں ہمہ گیر زوال کا شکار ہے؟ 💔
ہم ہمہ گیر زوال کا شکار ہیں!
یہ بات یقیناً زندگی کے کئی شعبوں پر لاگو ہوتی ہے، لیکن اگر میں صرف ایک اسپورٹس فین کی حیثیت سے بات کروں تو کھیلوں میں پاکستان کا زوال انتہائی تشویشناک دکھائی دیتا ہے۔
🏏 کرکٹ دیکھ لیجیے!
انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ پاکستان ایک اننگز اور 103 رنز سے ہار گیا، اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی بیٹنگ کی وہی پرانی کہانی دہرائی گئی۔ پاکستان صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوا اور انگلینڈ نے میچ پر مضبوط گرفت قائم کر لی۔
🏑 ہاکی دیکھ لیجیے!
یہ وہ پاکستان ہے جس نے چار ہاکی ورلڈ کپ جیتے، کبھی دنیا پاکستان کی ہاکی کی مثال دیا کرتی تھی، مگر آج قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر ہے۔
🤼 کبڈی کا حال بھی مختلف نہیں!
جس کھیل میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی دھاک بٹھائی، اسی پاکستان کو ایران کے خلاف حالیہ سیریز میں 5-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ صرف چند شکستوں کی بات نہیں۔
یہ سوال پورے اسپورٹس سسٹم پر ہے۔
آخر وہ کیا ہوا کہ کرکٹ، ہاکی، کبڈی جیسے کھیلوں میں ہماری کارکردگی مسلسل زوال کا شکار ہے؟
ہم کب تک ماضی کی کامیابیوں پر فخر کرتے رہیں گے؟
پاکستان کے پاس ٹیلنٹ آج بھی موجود ہے، مگر کیا ہمارے پاس اسے عالمی معیار کا کھلاڑی بنانے کا نظام موجود ہے؟
کھیل صرف جیت اور ہار کا نام نہیں، یہ قوموں کی شناخت، نوجوانوں کی امید اور ملک کا وقار بھی ہوتے ہیں۔
💔 اگر کھیلوں کا یہ زوال نہ روکا گیا تو آنے والی نسلیں صرف یہ پڑھیں گی کہ پاکستان کبھی کرکٹ، ہاکی اور کبڈی میں دنیا پر راج کیا کرتا تھا۔
🇵🇰 اب وقت صرف افسوس کرنے کا نہیں، کھیلوں کے پورے نظام پر سنجیدگی سے غور کرنے کا ہے۔