15/05/2026
میں، ملک کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی کے چیئرمین، ملک شاہد چوہان، “فیملی گیٹ ٹو گیدر” کی شاندار اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر تنظیم کے تمام معزز عہدیداران، اراکین اور بالخصوص اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں حصہ لینے والی تمام فیملیز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ خوبصورت اجتماع نہ صرف باہمی محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ بنا بلکہ ہماری خواتین کی مثبت سماجی سرگرمیوں میں دلچسپی، اعتماد اور شرکت کو بھی مزید تقویت دینے کی ایک بہترین کوشش ثابت ہوا۔
مجھے یقین ہے کہ ہماری یہ مختصر مگر مخلصانہ کاوش مستقبل میں مزید مؤثر اور بامقصد سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی بنیاد بنے گی، اور ان شاء اللہ ملک برادری میں اتحاد، ہم آہنگی اور خاندانی روایات کے فروغ کا سبب بنتی رہے گی۔
ملک شاہد چوہان۔ چئیرمین اسپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی۔
ملک کمیونٹی ویلفئیر آرگنائزیشن۔ رجسٹرڈ 4567 کراچی۔