15/08/2026
الحمدللہ! اپرایزر دی اسکول — اوپن ڈے اسپورٹس ایکٹیویٹیز 🏆
الحمدللہ آج پریزر دی اسکول کے اندر اوپن ڈے کے موقع پر مختلف اسپورٹس اور ریکریئیشنل ایکٹیویٹیز کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈوج بال، ماس ریسلنگ، بچوں کا ٹگ آف وار اور مختلف ریسز شامل تھیں۔
ہم تہہ دل سے انور بھٹی صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تقریب میں شرکت کی، بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی بھرپور اپریسی ایشن کی۔ 🌟
ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے ذریعے بچوں میں اعتماد، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دیا جائے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ مستقبل میں بھی ہم ایسے مخلص اور مثبت سوچ رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر بچوں کی بہتری اور روشن مستقبل کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
بچوں کی خوشی، بچوں کا اعتماد — ہماری اولین ترجیح! 🇵🇰🏆