26/02/2026
ملیر اسٹار فٹبال کلب کا خراجِ عقیدت
ملیر اسٹار فٹبال کلب عظیم قومی فٹبالر اور سابق کپتان سلیم عرب کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔
کیپٹن سلیم عرب پاکستان کے اُن عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے کئی مواقع پر قومی ٹیم کی قیادت کی اور اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا۔ وہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کے نمایاں کھلاڑی بھی رہے۔
انہوں نے اپنی زندگی نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اُن کے بے شمار شاگردوں نے آگے چل کر قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کے کئی شاگرد فخر سے اپنے نام کے ساتھ "عرب" لگاتے ہیں، جن میں سابق قومی کپتان صدام حسین بھی شامل ہیں۔
پاکستان فٹبال ایک عظیم استاد، رہنما اور باصلاحیت کھلاڑی سے محروم ہوگیا ہے، مگر اُن کی خدمات اور تربیت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔