27/05/2026
پولیس بوائز ہاکی کلب کے بانی و چیئرمین اقرار بیگ و صدر و سیکریٹری نے تمام کھلاڑیوں، کلب ممبران، کراچی پولیس کے جوانوں اور اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:
"عید الاضحیٰ ہمیں ایثار، محبت اور اللہ کی راہ میں بڑی سے بڑی قربانی کا درس دیتی ہے۔ کھیل کے میدان کی طرح ہمیں عملی زندگی میں بھی بھائی چارے اور ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عید کی خوشیوں میں اپنے آس پاس کے مستحقین کو یاد رکھنا چاہیے۔"
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں اور عبادات قبول فرمائے اور ہمارے کلب اور ملک کو کامیابیوں سے نوازے۔ (آمین)
منجانب: انتظامیہ، پولیس بوائز ہاکی کلب، کراچی