Dilbod Mohammadan Fc Malir

Dilbod Mohammadan Fc Malir Dilbod Mohammadan

بلوچ اسٹار گرونڈ شرافیفل ٹائم  خیبر مسلم 3دلبود محمدن 1
29/08/2026

بلوچ اسٹار گرونڈ شرافی
فل ٹائم


خیبر مسلم 3

دلبود محمدن 1

All karachi Abdul Malik yadgari football tournament 29/08/26Round matchDilbod mohammadan Vs Khyber MuslimBaloch star Foo...
28/08/2026

All karachi Abdul Malik yadgari football tournament

29/08/26
Round match

Dilbod mohammadan
Vs
Khyber Muslim

Baloch star Football stadium Sharafi

Kick off 4pm

16/08/2026

Coach Rahsid - Maidaan khali hai, aapki yaad har jagah hai Allah Pak Apko Jannat Naseeb karen Ameen🥺💔

11/08/2026
Match ResultDilbod mohammadan 3Yung Norani 0Gulbaloch Football stadium malir
11/08/2026

Match Result

Dilbod mohammadan 3

Yung Norani 0

Gulbaloch Football stadium malir

مرحوم راشد بلوچ — ایک عظیم کھلاڑی، بہترین کوچ اور قابلِ احترام انسانإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَدلبود معم...
07/08/2026

مرحوم راشد بلوچ — ایک عظیم کھلاڑی، بہترین کوچ اور قابلِ احترام انسان
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
دلبود معمدن فٹبال کلب ملیر کے سابق مایہ ناز کھلاڑی، بہترین مڈفیلڈر، کامیاب کوچ اور انتہائی شریف، مخلص و خوش اخلاق انسان مرحوم راشد بلوچ کے انتقال کی خبر نے فٹبال کے حلقوں سمیت ہر اس شخص کو غمزدہ کر دیا ہے جو انہیں جانتا تھا۔
مرحوم راشد بلوچ ایک بہترین فٹبالر ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت، محنتی اور بااخلاق انسان تھے۔ انہوں نے طویل عرصے تک دلبود معمدن فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور مڈفیلڈر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اپنی شاندار کھیل، محنت اور جذبے سے کلب کے لیے متعدد کامیابیاں اور ٹائٹل حاصل کیے۔ میدانِ فٹبال میں ان کی کارکردگی، کھیل سے وابستگی اور ٹیم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد مرحوم راشد بلوچ نے فٹبال سے اپنا تعلق مزید مضبوط کرتے ہوئے دلبود معمدن فٹبال کلب کے کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے نئی نسل کے کھلاڑیوں کی تربیت، رہنمائی اور کردار سازی کے لیے دن رات محنت کی۔ ان کی کوچنگ میں دلبود معمدن نے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے، جبکہ کئی نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور فٹبال کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع ملا۔
مرحوم راشد بلوچ کی خدمات صرف اپنے کلب تک محدود نہیں تھیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کیا اور فٹبال کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں اور وقت وقف کیا۔ خصوصاً جسٹ پلے فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے دن رات محنت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ملیر کے ننھے اور کم عمر کھلاڑیوں، بالخصوص آٹھ اور دس سال کی عمر کے بچوں کو تربیت دی، انہیں تیار کیا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارا۔ ان کی محنت اور رہنمائی کے نتیجے میں ان بچوں نے بھی مختلف مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور ٹائٹل اپنے نام کیے۔
راشد بلوچ کی سب سے بڑی خوبی صرف ان کا فٹبال کا علم یا کوچنگ کی صلاحیت نہیں تھی، بلکہ ان کا کردار، اخلاق، خلوص اور انسان دوستی تھی۔ وہ انتہائی شریف النفس، ملنسار، نرم مزاج اور خوش اخلاق انسان تھے۔ جو بھی شخص ان سے ملا، ان کے اچھے برتاؤ اور محبت بھرے انداز کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ وہ فٹبال کو صرف کھیل نہیں سمجھتے تھے بلکہ اسے نوجوانوں کی تربیت، مثبت سرگرمی اور معاشرے کی بہتری کا ذریعہ سمجھتے تھے۔
مرحوم راشد بلوچ نے ایک طویل عرصے تک کینسر جیسی موذی بیماری کا بہادری اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا۔ بیماری کے باوجود فٹبال اور نوجوان کھلاڑیوں سے ان کی محبت کم نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ فٹبال کی خدمت اور نئی نسل کی تربیت میں گزارا۔
یہ بھی مرحوم راشد بلوچ کی خوش نصیبی اور فٹبال سے ان کی گہری وابستگی کی ایک خوبصورت مثال ہے کہ ان کی آخری رسومات بھی دلبود معمدن فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی گئیں، وہی میدان جس سے ان کی زندگی کی بے شمار خوبصورت یادیں وابستہ تھیں، جہاں انہوں نے خود کھیل کے جوہر دکھائے، کھلاڑیوں کو تربیت دی اور اپنی محنت سے کئی کامیابیاں حاصل کیں۔
بلاشبہ راشد بلوچ جیسے مخلص، باکردار، شریف اور فٹبال سے بے لوث محبت کرنے والے لوگ بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔ وہ دلبود معمدن فٹبال کلب کے لیے صرف ایک سابق کھلاڑی یا کوچ نہیں تھے بلکہ کلب کی تاریخ اور اس کی کامیابیوں کا ایک اہم حصہ تھے۔ ان کی خدمات، ان کی محنت، ان کی کامیابیاں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ان کی رہنمائی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
آج راشد بلوچ جسمانی طور پر ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی یادیں، ان کی خدمات، ان کے شاگرد اور فٹبال کے میدان میں ان کی چھوڑی ہوئی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان کے انتقال سے دلبود معمدن فٹبال کلب، ڈسٹرکٹ ملیر فٹبال اور پورا فٹبال حلقہ ایک مخلص، قابل اور بہترین انسان سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پُر کرنا یقیناً آسان نہیں ہوگا۔
ہم مرحوم راشد بلوچ کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب، دلبود معمدن فٹبال کلب کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور فٹبال سے وابستہ تمام افراد سے دلی تعزیت اور اظہارِ افسوس کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم راشد بلوچ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام لغزشوں کو معاف فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
اللہ رب العزت مرحوم کے تمام لواحقین، اہلِ خانہ، دوستوں، شاگردوں اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انہیں یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
آمین یا رب العالمین۔
مرحوم راشد بلوچ کی فٹبال کے لیے خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔. ( شاھد تاج سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملیر،)
اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

آل کراچی شکیل احمد بکک یادگاری                      فٹبال ٹورنامنٹ 2026 🇵🇰 ⚽محمدی اسپورٹس فٹبال اسٹیڈیم مراد میمن گوٹھ م...
04/07/2026

آل کراچی شکیل احمد بکک یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2026 🇵🇰 ⚽
محمدی اسپورٹس فٹبال اسٹیڈیم
مراد میمن گوٹھ ملیر کراچی
راؤنڈ میچ
فل ٹائم رپورٹ
کراچی یونائیٹڈ 0--4 PK
دلبود محمڈن 0--1 PK

Address

Malir
Karachi

Telephone

+923442672940

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dilbod Mohammadan Fc Malir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category