24/02/2025
16 ٹیمز پر مشتمل کمالیہ بیڈمنٹن سٹارز کے درمیان جاری دو روزہ
چوتھا بسم اللہ کلب بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ڈبلز
الحمدللہ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔
ٹورنامنٹ فئیر ڈراز سسٹم کے تحت ناک آوٹ کی
بنیاد پر کھیلا گیا ۔
انتہائی سنسنی خیز مقابلہ جات
کو جہاں تماشائیوں کی بھرپور
سپورٹ حاصل رہی وہیں کھلاڑیوں نے بھی اپنے بہترین کھیل پیش کئے۔
سیمی فائنل میچ میں سلمان بھٹی اور علی رضا نے شہریار اور رانا عثمان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے دوچارکیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی
ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیمز کا تعلق
ایک ہی کلب سے تھا
فائنل میچ لیجنڈ آف کمالیہ معصب اقبال نے سلمان بھٹی کو تحفتاً میچ دے دیا 🙌🏻👏🏻 معصب اقبال مبارک باد کے مستحق ہیں اور اس سپورٹس مین سپرٹ پہ ہم ان کو سراہتے ہیں🫶🏼
دونوں ٹیمز نے پورے ٹورنامنٹ میں کمال کھیل پیش کیا ۔ اپنے تماتر میچز میں ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیمز کو ہرا کر اپنی اپنی جیت کی راہ ہموار کی اور بیسٹ پلئیرز کی ٹرافیز اپنے نام کئیں ۔
جبکہ
بیسٹ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا منفرد ایوارڈ
🤝سلمان بھٹی🩵 کے نام رہا ۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ کی طرف سے
مہمانان گرامی قدر، مہمان ٹیمز ، میزبان ٹیمز، سپانسرز، شائقین بیڈمنٹن اور کالج انتظامیہ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے اپنی شمولیت اور تعاون سے اس ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔