BSL Sports

BSL Sports ᗷᗩᒪOᑕᕼ SᑌᑭEᖇ ᒪEᗩGᑌE 515 GB
T. T Singh(😍ᴄʀɪᴄᴋᴇᴛ ᴄʀᴀᴢᴇ💞)

❣️کرکٹ🏏 سکونِ جاناں💯

🥳Jeet K Geo🇵🇰

06/08/2026
محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہمحترم چوہدری جنید انوار صاحب (ایم این اے، وفاقی وزیر بحری امور)محترم سردار کرنل (ر...
23/07/2026

محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ
محترم چوہدری جنید انوار صاحب (ایم این اے، وفاقی وزیر بحری امور)
محترم سردار کرنل (ر) ایوب خان صاحب (ایم پی اے، صوبائی وزیر)
محترمہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ
محترم اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ

🏏 ہمارے بچوں کا گراؤنڈ بچا لیجیے...!

محترمہ مریم نواز صاحبہ! آپ کی حکومت نے عوامی فلاح کے لیے کئی اچھے اقدامات کیے ہیں، اور "اپنا کھیت، اپنا روزگار" بھی ایک بہترین اقدام ہے۔ ہماری صرف اتنی گزارش ہے کہ روزگار کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کے کھیل کے میدانوں کا بھی تحفظ کیا جائے۔

ہمارے گاؤں چک نمبر 515 گ ب کا کرکٹ گراؤنڈ گزشتہ 10 سال سے نوجوانوں، بچوں اور اہلِ علاقہ کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ بدقسمتی سے اب یہی گراؤنڈ "اپنا کھیت، اپنا روزگار" اسکیم کے تحت الاٹ کر دیا گیا ہے، جس سے پورے گاؤں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جس شخص کے نام یہ زمین الاٹ ہوئی ہے، اس سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی یا اختلاف نہیں۔ اگر حکومت انہیں کسی دوسری مناسب سرکاری زمین پر متبادل الاٹمنٹ کر دے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ہماری صرف یہی درخواست ہے کہ اس عوامی کھیل کے میدان کو برقرار رکھا جائے، اسے باقاعدہ سپورٹس گراؤنڈ کے طور پر منظور کیا جائے اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جائے۔

یہ صرف کرکٹ گراؤنڈ نہیں بلکہ کرکٹ، فٹ بال، والی بال اور نیزہ بازی سمیت مختلف کھیلوں کا مرکز ہے۔ یہاں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ، اور مختلف مواقع پر بڑے بڑے ٹورنامنٹس اور سپورٹس ایونٹس منعقد ہوتے ہیں۔ سال بھر اس میدان میں نوجوانوں کی رونقیں لگی رہتی ہیں، اور یہ گراؤنڈ پورے علاقے کی پہچان بن چکا ہے۔

اگر یہ گراؤنڈ ختم ہو گیا تو صرف ایک میدان نہیں جائے گا بلکہ سینکڑوں بچوں اور نوجوانوں سے ان کی صحت مند سرگرمیوں کا واحد مرکز چھن جائے گا۔ کھیل کے میدان نوجوانوں کو نظم و ضبط، اتحاد اور مثبت سوچ دیتے ہیں۔ جب کھیل کے مواقع کم ہوتے ہیں تو کچھ نوجوان موبائل فون کی لت، آوارہ گردی، نشے یا دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔

محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ، محترم جنید انوار صاحب، محترم سردار کرنل (ر) ایوب خان صاحب، ڈپٹی کمشنر صاحبہ اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب!

ہم اہلِ چک 515 گ ب آپ سب سے پُرخلوص اپیل کرتے ہیں
اور مؤدبانہ گزارش ہے کہ ہمارے بچوں کا یہ 10 سال پرانا کھیل کا میدان بچا لیا جائے۔ جس شخص کو یہ زمین الاٹ کی گئی ہے، اسے حکومت کسی دوسری مناسب سرکاری زمین پر متبادل الاٹمنٹ کر دے، لیکن ہمارے گاؤں کے اس گراؤنڈ کو برقرار رکھا جائے۔ اور اور مستقل طور پر منظور کرکے گراؤنڈ کا درجہ دیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں بھی کھیل سکیں اور ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھے۔

یہ صرف ایک گراؤنڈ نہیں... یہ ہمارے بچوں کا مستقبل، ہمارے گاؤں کی شناخت اور ہماری آنے والی نسلوں کی امید ہے۔

اہلِ چک 515 گ ب کی پُرامن اپیل











ایونٹ سپانسر۔Muzammal Ali Muzammal Ali Sunny Baloch شکریہ دوستو 💖
16/07/2026

ایونٹ سپانسر۔
Muzammal Ali Muzammal Ali
Sunny Baloch
شکریہ دوستو 💖

اگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار چنا پریمئیر لیگ سیزن 4 چک نمبر 515 گ بپہلا انعام 40 ہزار دوسرا انعام 20 ہزار زیر سرپرستی...
15/07/2026

اگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار
چنا پریمئیر لیگ سیزن 4
چک نمبر 515 گ ب
پہلا انعام 40 ہزار
دوسرا انعام 20 ہزار
زیر سرپرستی چوہدری باہو گجر چیئرمین ٹی سی بی
ٹورنامنٹ کمیٹی: نعمان ضیغم چنا، اسد حیات خان ، علی ہمام چنا ، وقار احمد چنا ،مشتاق چنڑ،
بتاریخ 3,4,5, اگست 2026

چیمپین چیمپین شاہین الیون چیمپین گزشتہ روز عید الاضحی کے دوسرے دن 515 گ ب کی سرزمین پر ہونے والی بیسٹ آف تھری سیریز جو ب...
29/05/2026

چیمپین چیمپین شاہین الیون چیمپین گزشتہ روز
عید الاضحی کے دوسرے دن 515 گ ب کی سرزمین پر ہونے والی بیسٹ آف تھری سیریز جو
بلوچ بادشاہ اور شاہین الیون کے مابین تھی اس کی چیمپین بنی شاہین الیون کی ٹیم دونوں ٹیمز کی جانب سے دو تحصیل اوپن کھیل رہے تھے بلوچ بادشاہ کی جانب سے فیصل سکسر اور عمران ڈوگر تھے۔
شاہین الیون کی نمائندگی کر رہے تھے تنویر ٹائیگر اور منیب بٹ ۔
دونوں ٹیموں نے بڑے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا بڑے اچھے میچز ہوئے لیکن جیت کسی ایک کی ہی ہوتی ہے فاتحہ میدان ٹھہری شاہین الیون اور مرد میدان ٹھہرے منیب بٹ تنویر ٹائیگر اور شاہین الیون کے ینگ سٹارز پہلے میچ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے شاہین الیون کی اوپننگ جوڑی تنویر ٹائیگر اور منیب بٹ نے 5 اوورز 83 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جس کو تنویر ٹائیگر کی باؤلنگ نے مزید مشکل بنا دیا دو اوور میں بڑی نپی تلی باؤلنگ کے ساتھ کفایت شعار سپیل کیا 16 رنز کے عوض فیصل سکسر کی وکٹ سمیت تین بڑی وکٹیں اپنے نام کر کے میچ کو ون سائیڈڈ کر دیا یوں شاہین الیون نے یہ میچ تیس رنز سے اپنا نام کیا۔ دوسرے میچ میں شاہین الیون کی سلامی جوڑی منیب بٹ اور تنویر ٹائیگر نے ایک دفعہ پھر پانچ اوورز میں 94 رنز کا ٹوٹل سیٹ کیا۔
لیکن اس دفعہ بلوچ بادشاہ کے فیصل سکسر کسی اور موڈ میں تھے کسی اور ارادے میں تھے اننگ کی پہلی بال پر ہی چھکے سے شروعات کی اور اس کے ساتھ پہ در پہ تابڑ توڑ حملے کرتے چلے گئے اور یوں فیصل سکسر وکٹ پر رکے جمے اور خوب برسے جم کر برسے اس طرح میچ کا رزلٹ صرف تیسرے ہی اوور میں سامنے آگیا ۔
اب چلتے ہیں تیسرے اور فائنل میچ کی جانب ایک دفعہ پھر شاہین الیون کی سلامی جوڑی ناقابل شکست رہتے ہوئے منیب بٹ اور تنویر ٹائیگر نے سکور بورڈ پر 93 رنز کا ٹوٹل سیٹ کیا لیکن اس دفعہ یہ ہدف بلوچ بادشاہ کے لیے بڑا مشکل اور چلنجنگ بن گیا فیصل سکسر نے چھکے کے ساتھ آغاز تو کیا لیکن اگلی ہی گیند پر تنویر ٹائیگر کا شکار ہو کر پویلین کی جانب واپس لوٹ گئے یوں شاہین الیون کی میچ میں واپسی ہوئی اور بلوچ بادشاہ کی مشکلات بڑھ گئیں۔
فیصل سکسر کے آؤٹ ہونے کے بعد بلوچ بادشاہ کے علی بلوچ اور عمران ڈوگر نے کافی مزاحمت کی لیکن بدقسمتی سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔
یوں سیریز کا رزلٹ شاہین الیون کے فاتح کے طور پر آیا۔
بلوچ بادشاہ کی جانب سے فیصل سکسر مانی ڈوگر
بلوچ بادشاہ کے ینگسٹرز اور علی بلوچ نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ اور باؤلنگ کے شعبے میں کاشی جادوگر اور ساجد چنڑ نے بھرپور ساتھ دیا اپنی ٹیم کا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور قسمت تھی آج تنویر ٹائیگر ، منیب بٹ اور شاہین الیون کے ینگسٹرز کے ساتھ یوں تنویر ٹائیگر اور منیب بٹ کی آؤٹ کلاس گیم کی بدولت
شاہین الیون نے یہ سیرز اپنے نام کی ۔
تنویر ٹائیگر نے باؤلنگ بیٹنگ دونوں شعبوں میں کمال کر دیا منیب بٹ کا بلا بھی خوب برسا اور تقریباً پندرہ پلس چھکے لگائے۔ اور باؤلنگ میں بھی تنویر ٹائیگر کا خوب ساتھ دیا۔اسی طرح تنویر ٹائیگر نے بھی تقریبا 15 پلس چھکے لگائے اور تنویر ٹائیگر نے بڑی نپی تلی کفایت شعار باؤلنگ کی پہلے میچ میں فیصل سکسر کو آؤٹ کر کے میچ ون سائیڈ کر دیا پر بیسٹ آف تھری کے فائنل میچ میں بھی فیصل سکسر کو آؤٹ کر کے میچ کو ون سائیڈڈ کر دیا۔
ویل ڈن تنویر ٹائیگر ،ویلڈن منیب بٹ ویلڈن شاہین الیون کے ینگ سٹارز آپ کو مبارکباد اپ اس سیریز کے فاتح ٹھہرے۔

زبردست دھماکے دار ٹاکرا دیکھنے کے لیے ہو جائیں تیارشاہین الیون 🔥 بلوچ بادشاہ
23/05/2026

زبردست دھماکے دار ٹاکرا دیکھنے کے لیے
ہو جائیں تیار
شاہین الیون 🔥 بلوچ بادشاہ

سحر و افطار ٹائم
15/03/2026

سحر و افطار ٹائم

Address

Kamalia

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BSL Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BSL Sports:

Shortcuts

Share

Category